ایران کے خلاف جنگی مؤقف پر ٹرمپ کو اپنی ہی ملک میں مخالفت کا سامنا

ایران کے خلاف جنگی مؤقف پر ٹرمپ کو اپنی ہی ملک میں مخالفت کا سامنا

?️

ایران کے خلاف جنگی مؤقف پر ٹرمپ کو اپنی ہی ملک میں مخالفت کا سامنا
امریکی ریاست نیویارک سے ایوان نمائندگان کی رکن  نے ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کی جنگی پالیسی کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی اقدام کی حمایت نہیں کریں گی۔
ڈیموکریٹ رکن کانگریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں واضح الفاظ میں کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام کے خلاف ہیں جو خطے میں نئی جنگ کا سبب بنے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ کشیدگی اور بارہ روزہ جنگ کے بعد مذاکرات کا نیا دور زیر بحث ہے۔ اس دوران صدر ٹرمپ ایک جانب سفارت کاری کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ایران کے خلاف دباؤ اور دھمکی آمیز بیانات بھی دیتے رہے ہیں، جس پر امریکی سیاست میں اختلافات بڑھ رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے بیانات کے بعد کانگریس کے بعض دیگر ارکان نے بھی جنگی پالیسی پر اعتراض اٹھایا ہے۔ ان میں جارجیا سے تعلق رکھنے والی سابق رکن کانگریس  شامل ہیں، جنہوں نے ایران کے خلاف سخت مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام مزید بیرونی جنگ نہیں چاہتے بلکہ وہ معاشی بہتری اور روزمرہ زندگی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ عوام مہنگائی اور معاشی دباؤ سے نجات چاہتے ہیں اور حکومت کو بیرونی محاذ آرائی کے بجائے داخلی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

عراق میں ممنوعہ بعث پارٹی کے ایک سرکردہ رہنما کی خفیہ سرگرمیوں کا پردہ فاش 

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں:  ایک سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عراقی حشد

ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کب ہوگئی؟

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: ارشد شریف قتل کیس میں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں

ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 26 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں  نے

فلسطینیوں کا اتنا قتل عام کرکے صیہونیوں کو کیا ملا ؟

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

لاوروف: دوحہ پر اسرائیلی حملے کے جغرافیائی سیاسی نتائج ہیں

?️ 12 ستمبر 2025 سچ خبریں: قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ

عرب لیگ اور سلامتی کونسل کا اسرائیل کے خطرناک اقدام پر فوری اجلاس

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکرٹریٹ نے اس اتحاد کے فیصلے کا

پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان اقتدار کا فارمولا طے

?️ 31 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان پنجاب میں اقتدار کا فارمولا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے