ایران میں گرفتار ہونے والے موساد کے جاسوسوں کی تفصیلات

موساد

🗓️

سچ خبریں:ایرانی انٹیلی جنس نے صیہونی خفیہ تنظیم موساد سے تعلق رکھنے والے ایجنٹوں کی گرفتاری کے بعد اس معاملے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے صیہونی حکومت کی دہشت گرد ٹیم کی گرفتاری اور ہتھیاروں کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کیں، وزارت انٹیلی جنس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے آلۂ کاروں، دہشتگردوں اور جاسوسوں نے بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اس بیان کے مطابق صہیونی خفیہ تنظیم موساد سے وابستہ دہشتگردوں کا مقصد دفاعی صنعت کے ایک حساس مرکز کو نشانہ بنانا تھا۔

رپورٹ میں آیا ہے کہ صیہونیوں نے اس مرکز کی اہمیت اور حساسیت کی وجہ سے وسیع پیمانے پر تباہ کاری کے لیے انتہائی پیچیدہ طریقوں کو ڈیزائن کیا تھا، اس ٹیم کے عناصر کوملہ دہشتگرد گروپ کے رکن ہیں جنہیں اس گروپ کے سرغنہ عبداللہ مہتدی نے براہ راست اس مشن کے لیے منتخب اور موساد کی تنظیم سے متعارف کرایا تھا۔

ایران کے انٹیلی جینس اہلکاروں نے ابتدائی مرحلے میں موساد کے آپریشنل افسران کے ساتھ اس گروپ کے رابطے کو برقرار رہنے کے مقصد سے دہشت گردوں کو خاموشی سے گرفتار کیا، یہ اقدام اس ٹیم کے تمام اراکین کی شناخت اور آپریشن کے صحیح وقت کے پتہ لگانے کا باعث بنا۔

 

مشہور خبریں۔

یورپی یونین نے یوکرین کی سرحدوں پر روسی افواج کی تعیناتی پر شدید تشویش کا اظہار کردیا

🗓️ 21 اپریل 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے یوکرین کی سرحدوں پر روسی افواج

کیا ریپبلکنز بائیڈن کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں؟

🗓️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے ریپبلکنز کی جانب سے ان کے

افغانستان کے حالات ایران اور پاکستان کے لیے پریشانی کا باعث: عمران خان

🗓️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:  عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ

کیا آپ جانتے ہیں، گردے میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟

🗓️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے

عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں

جب ججز ہماری حدود میں داخل ہوں گے تو آواز اٹھانا ہمارا حق ہے، خواجہ آصف

🗓️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے

مودی، بائیڈن کا مشترکہ اعلامیہ، پاکستان کی خاموشی پر شاہ محمود قریشی حیران

🗓️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روز امریکا

الجزائر کی فلسطینی گروپوں کو قومی مذاکراتی اجلاس میں شرکت کی دعوت

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ الجزائر نے فلسطینی گروپوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے