ایران سے تصادم امریکہ کے لیے نقصان دہ ہوگا:سابق پاکستانی سفارتکار

ایران سے تصادم امریکہ کے لیے نقصان دہ ہوگا:سابق پاکستانی سفارتکار

?️

ایران سے تصادم امریکہ کے لیے نقصان دہ ہوگا:سابق پاکستانی سفارتکار
پاکستان کے سابق سفارتکار اور بحریہ کے ریٹائرڈ افسر فیصل علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی امریکی محاذ آرائی کا نتیجہ واشنگٹن کے حق میں نہیں نکلے گا، جبکہ باہمی مفاد پر مبنی معاہدہ تمام فریقوں کے لیے سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔
پاکستانی اخبار میں شائع اپنے مضمون میں انہوں نے لکھا کہ خطے میں امریکی فوجی طاقت کا مظاہرہ یا ایران کے ساتھ براہِ راست تصادم کسی مثبت نتیجے کا ضامن نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سفارتی حل کے خواہاں ہیں، تاہم اسرائیل کسی بھی ممکنہ امریکی رعایت کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
فیصل علی شاہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدرٹرمپ  کی جانب سے ایران کو بیک وقت الٹی میٹم دینا اور سفارت کاری کی بات کرنا متضاد پیغامات دے رہا ہے، جس سے عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلح تصادم ہوا تو نتائج امریکہ کی توقعات کے مطابق نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تہران اور واشنگٹن کے درمیان کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو یہ “ون ون صورتحال” ہوگی؛ ایران کو یکطرفہ پابندیوں سے نجات مل سکتی ہے جبکہ ٹرمپ بغیر کسی جنگ کے اس معاملے کو سمیٹ سکتے ہیں، اور بظاہر امریکی عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں دوبارہ شروع ہوچکے ہیں، جن کے مختلف ادوار مسقط اور جنیوا میں منعقد ہوئے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب میں خوف و ہراس؛ جاسوسی کے واقعات میں اضافہ

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹائمز کے سیکیورٹی امور کے نامہ نگار اریے ایگزی نے

امریکا کا ساتھ دینے پر بہت نقصان ہوا: وزیر اعظم

?️ 22 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیراعظم  عمران خان نے کہا ہےکہ جب ہم ماضی

سعودی اتحاد کا ترجمان صیہونی فوج کا ترجمان لگتاہے:انصاراللہ

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن نے

60 فیصد امریکی ایران کے خلاف جنگ کے مخالف، 92 فیصد فوری جنگ بندی کے خواہاں؛ امریکی چینل کا سروے

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ میں ایران کے خلاف جنگ کے بارے میں عوامی رائے

مضبوط معیشت کے بغیر ملک کی سیکیورٹی ممکن نہیں، معید یوسف

?️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے

بوسنیائی مسلمانوں کے منصوبہ بند قتل عام پر انسانی حقوق کی عالمی تنظمیوں کی مجرمانہ خاموشی

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے بوسنیائی مسلمانوں کے منصوبہ بند قتل عام کے سلسلہ

امریکہ میں کورونا ویکسین کے حصول میں بھی نسلی امتیاز

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:امریکی متعدی امراض کے ماہر نے سرکاری طور پر کورونا ویکسین

فلسطینیوں کی نسل کشی کس کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟امریکی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: مارک گلین نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے