ایران سعودی تعلقات کی بحالی سے امریکی صیہونی لابیاں سیخ پا

تہران

?️

سچ خبریں:واشنگٹن میں ایران مخالف صہیونی لابی سمجھے جانے والے تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والے معاہدے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کی خبر سے ایران مخالف صہیونی تھنک ٹینک اور لابی فاؤنڈیشن فار دی ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارک ڈوبووٹز سخت پریشان ہو کر اس خبر کے شائع ہونے کے فوراً بعد ٹوئٹر پر لکھا کہ میری رائے یہ ہے کہ چینی ثالثی کے نتیجے میں ایران سعودی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنا امریکی مفادات کے لیے شدید نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی ایک حامی کے طور پر واشنگٹن پر بھروسہ نہیں کرتے، اور ایران نے امریکہ کے اتحادیوں کو ختم کرنے اور اپنی بین الاقوامی تنہائی کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے نیز چین بھی مشرق وسطی طاقت کی سیاست کا ہیرو بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے فروری میں بیجنگ کے دورے کے بعد ایڈمرل علی شمخانی نے پیر 15 مارچ کو بیجنگ میں اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا جس کا مقصد صدر کے دورے کے معاہدوں پر عمل کرنا ہے تاکہ بالآخر تہران اور ریاض کے درمیان مسائل کو حل کیا جا سکے۔

ان مذاکرات کے اختتام پر بیجنگ میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے علی شمخانی ،ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری اور سعودی عرب کے وزراء کونسل کے رکن مساعد بن ‌محمد العیبان نیز جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے رکن، قومی سلامتی کے مشیر اور وانگ یی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن نے ایک سہ فریقی بیان پر دستخط کئے۔

مذاکرات کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دوطرفہ سفارتخانے اور قونصلخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کی فہرست جاری

?️ 6 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے

عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

?️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے

 سجل علی نے بھارتی اداکارہ کو اپنا مداح بنا دیا

?️ 20 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سجل علی کی خوبصورتی اور حسن نے بھارتی اداکارہ

اسحٰق ڈار کی ڈالر کو قابو کرنے کی کوششیں،

?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالیاتی شعبے نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے

عمران خان کی درخواست پر جسٹس علی باجوہ کی سماعت سے معذرت

?️ 7 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے پی ٹی

یوکرین میں جنگ کے بارے میں سابق امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ میں 1990 کی دہائی کی نئی شائع شدہ دستاویزات اور

 قتل عام کے بعد الجولانی کا منافقانہ بیان؛ ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں!  

?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی

ایپل نے نیا آپشن متعارف کروا دیا

?️ 30 جنوری 2022نیویارک( سچ خبریں) ایپل نے یونیورسل کنٹرول کے نام سے نیا آپشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے