?️
سچ خبریں:ایران کی الیکشن کونسل نے صدارتی انتخابات کے نامزدگی کے کاغذات جمع کرانے والوں میں سات امیدوں کو انتخابات لڑنے کا اہل قرار دیا ہے۔
ایران میں جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے 7 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے، الیکشن کونسل کے ترجمان عباس علی نے اپنے بیان میں بتایا کہ 590 امیدواروں میں سے صرف 7 امیدواروں کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری ملی ہے،دوسری جانب معتدل نکتہ نظر رکھنے کے حوالے سے مشہور 2سیاست دانوں کو انتخابی دوڑ سے الگ کر دیا گیا، ایرانی خبررساں ادارے فارس کے مطابق اعلیٰ کونسل نے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور نائب صدر اسحاق جہانگیری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں، اس کے علاوہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو بھی انتخابات میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
خبررساں اداروں کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے پوری طرح تیار ہیں اور کسی کو اس راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے قبل انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر مجھے صدارتی امیدوار قبول نہیں کیا گیا اور میری کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تو میں ریاست کے بہت سے راز افشا کردوں گا،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر دستوری کونسل نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہ کیے وہ انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں،
واضح رہے کہ بدھ کے روز سابق صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران آستانہ اشرفیہ ہر کا دورہ کیا، یہ شہر شمالی ایران کے ضلع جیلان میں واقع ہے، انہوں نے اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مجھے مسترد کیا گیا تو میں نہ صرف انتخابات کا بائیکاٹ کروں گا بلکہ بہت سے رازوں سے بھی پردہ اٹھاؤں گا۔
جسارت


مشہور خبریں۔
عارضی جنگ بندی جنگ کو روکنے کے لیے اہم سمجھوتہ
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی
نومبر
Japan probe finds more universities discriminated against women
?️ 9 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ایرانی مظاہرین میں موساد کے ایجنٹ بھی شامل
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی سیکرٹری خارجہ اور سابق سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو
کورونا: این سی او سی نے پابندیوں میں مزید توسیع کردی
?️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے
جنوری
بن سلمان کے لیے ٹرمپ کا جانشین
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:حالیہ دہائیوں میں سعودی تیل کے ڈالر وں کی وجہ سے
اپریل
ججز اور عدلیہ کو تنقید سے ڈر نہیں کیونکہ تنقید سے اصلا ح ہوتی ہے،اطہر من اللہ
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا
نومبر
پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کا امکان
?️ 10 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کاامکان، پیٹرول
مارچ
غزہ کے 5 لاکھ فلسطینیوں کو قحطی کا سامنا
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کی آن لائن پلیٹ فارم، نے عبرانی
مئی