🗓️
سچ خبریں:عراقی حزب اللہ کی سیاسی ونگ کے ایک رکن نے کہا کہ اگر امریکی عراق سے نہیں نکلتے تو تمام آپشنز میز پر ہوں گے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ بٹالین کے سیاسی شعبے کے رکن علی فاضل نے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاء کی ضرورت پر زور دیا، رپورٹ کے مطابق حزب اللہ بٹالین کی سیاسی شاخ کے رکن نے کہاکہ اگر امریکی عراق سے نہ نکلیں تو تمام آپشن میز پر ہوں گے۔
امریکی فوجی قافلوں کو نشانہ بنانے میں حزب اللہ بٹالین کے کردار کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ ان حملوں میں حزب اللہ ملوث ہے ،درایں اثنا عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے کل کہا کہ امریکی لڑاکا فوجیوں نے صوبہ الانبار میں عین الاسد ایئر بیس سے انخلاء مکمل کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام امریکی لڑاکا فوجی عین الاسد کے اڈے سے نکل چکے ہیں، صرف مشیر رہ گئے ہیں جن کا کام عراقی افواج سے مشاورت کرنا ہے۔
عراقی فوجی شخصیت نے مزید کہ اربیل میں الحریر اڈے کے بارے میں، ایک خصوصی سکیورٹی وفد جلد ہی اڈے پر جائے گا تاکہ امریکی لڑاکا فوجیوں کے انخلاء کی نگرانی کرے،واضح رہے کہ یہ ریمارکس عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی کے حال ہی میں اپنے ملک میں امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کے اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
طالبان روس کی دہشت گردوں کی فہرست سے باہر
🗓️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: 5 دن پہلے تک روس میں داخل ہونے والے طالبان کے
اپریل
کوئی عدالت کشمیریوں کے حقوق کا فیصلہ نہیں کرسکتی، بھارت اپنی حد میں رہے، نگران وزیراعظم
🗓️ 15 دسمبر 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
دسمبر
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک
نومبر
لاکھوں فلسطینیوں پر بھوک سے موت کا خطرہ
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:پورے غزہ میں قحط اور بھوک پھیلی ہوئی ہے اور غزہ
فروری
روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟
🗓️ 16 فروری 2022کراچی(سچ خبریں)کیا آپ کو اندازہ ہے کہ روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر
فروری
پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
🗓️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف
مارچ
عراق میں داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک
🗓️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے عراقی فورسز کے ایک آپریشن
مئی
امریکہ عراق میں فرقہ واریت پھیلا رہا ہے:اردنی سیاسی کارکن
🗓️ 21 اگست 2022سچ خبریں:اردن کی عوامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا
اگست