اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت

امریکہ

?️

سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب سے ایرانی عوام کے سہارے اسلامی انقلاب آیا ہے دو قطبی نظام کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ فوجی مرحلے میں داخل نہیں ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دوسرے طریقوں جیسے فسادات کا سہارا لینے کی کوشش کرنا۔

ریڈیو ڈائیلاگ کے مطابق دنیا میں دو قطبی طاقت کے دور میں مغربی ایشیائی خطے میں افواج کے انتظام کی صورتحال اہم ہے، بائی پولر سسٹم کے خاتمے کے بعد امریکہ دنیا کی سپر پاور کے طور پرظاہر ہوا اور یک قطبی نظام قائم ہوا جس کے بعد امریکہ نے مغربی ایشیا میں اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 2001 میں افغانستان اور 2003 میں عراق پر حملہ کیا جس میں ان ممالک میں بے انتہا جانی اور مالی نقصان کے ساتھ ساتھ خطے میں ایک غیر مستحکم صورتحال دیکھنے کو ملی ، تاہم امریکہ اپنے مقاصد حاصل کرنے سے قاصر رہا اور خطے میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ۔

بین الاقوامی مسائل کے اس ماہر نے کہا کہ جب ایران نے نہایت ہی قیمتی امریکی ڈرون مار گرایا اور عین الاسد کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے15 میزائلوں سے تباہ کردیا اور امریکہ کچھ بھی کر سکا ؛ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں کر سکتا اس لیے وہ فسادات جیسے دوسرے طریقوں سے ایران کو الجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک ننگے پیروں والی اور غریب قوم سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ان کے تمام اتحادیوں کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت حاصل کر سکتی ہے اور انہیں مایوس کر سکتی ہے نیز یہ ثابت کر سکتی ہے کہ کلاسک ہتھیاروں اور دولت سے طاقت کا حاصل ہونا ضروری نہیں ہے، یا وہ حالات جو ہم مقبوضہ فلسطین میں دیکھ رہے ہیں ، یا شام میں پیش آنے والا مسئلہ جہاں مزاحمتی تحریک دہشت گردوں کے ایک بہت بڑے گروہ جسے امریکہ کی حمایت بھی حاصل تھی، کو گھٹنے ٹیکنے میں کامیاب رہی، اس لیے ہمیں خطے میں مزاحمت اور ڈیٹرنس نامی ایک نئے رجحان کا سامنا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں ہمارے خطے میں اسرائیل کے پاس دریائے نیل سے فرات تک کا تصور تھا ، اگر اس کا مطالعہ کیا جائے تو 1947 میں اسرائیلی حکومت کے قیام سے لے کر اسلامی انقلاب کے آنے تک ہر جنگ میں اس نے فلسطین کا ایک حصہ اپنے مقبوضہ علاقے میں شامل کیا، لیکن اسلامی انقلاب کے آنے اور مزاحمتی بلاک کی تشکیل کے بعد اس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی اور دن بہ دن اس نے قبضہ کیے گئے علاقے کھوئے اور اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے صیہونیوں نے اپنے اردگرد 9 میٹر دیوار بھی بنا کر اور خود کو مقبوضہ علاقوں کے اندر بند کر لیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان کا ’مینڈیٹ چوروں‘ کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ

?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے

ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو دفاع بھی کمزور ہو گا

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

شوہرکو شادی سے قبل بھائی بولا تو انہیں غصہ آگیا تھا، عائشہ جہانزیب

?️ 11 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے انکشاف

دمشق صیہونی حکومت کے اہداف کے بینک میں کیسے آیا ؟

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: جولانی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، میڈیا نے

گیس اور بجلی کی قیمتیں غریب کے لیے کم اور امیر کے لیے زیادہ ہوں گی، وزیر مملکت

?️ 19 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری ہجرت کی پالیسی

جنوبی وزیرستان میں 3 حملوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

?️ 7 نومبر 2024وادی تیراہ: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان اپر اور ضلع خیبر کی وادی

ٹرمپ امریکی تاریخ کے بدترین صدر 

?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے