سچ خبریں: سائبر اسپیس صارفین نے ایک ویڈیو کلپ شائع کرکے امریکی صدر کے عجیب و غریب دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کو نسل کشی نہیں سمجھتے جس کے بعد سائبر اسپیس صارفین نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں امریکی بموں سے اس پٹی میں فلسطینیوں کے گھروں کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے؛ امریکہ کیا کہتا ہے؟!
اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بھاری امریکی بم غزہ کی پٹی کے لوگوں پر گرتے ہیں، سائبر اسپیس استعمال کرنے والوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ مکمل نسل کشی ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب امریکی صدر نے یہ دعوی کیا ہے اس ملک کی جانب سے اسرائیل کو دیے جانے والے بم غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال نہیں ہوتے جبکہ صورتحال پوری دنیا کے سامنے ہے کہ اگر آج امریکہ اسرائیل کو اسلحہ اور دیگر جوج ساز و سامان دینا بند کر دے غزہ کی ایک دن میں ختم ہو جائے گی اس لیے کہ اس اسرائیل میں اتنا دم نہیں وہ فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ کر سکے۔