?️
سچ خبریں:امریکہ ایک طرف افغانستان نے مکمل انخلا کا ڈھونگ رچا رہا ہے اور دوسری طرف ایک بار پھر طالبان کے خلاف کاروائی کرنے کے بہانے اس ملک پر بمباری کررہا ہے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں طالبان کے خلاف امریکی جنگی مشن کے فعال ہوجانے کی خبر دی ہے،افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق امریکہ کے بی 52 قسم کے بمبار طیاروں نے صوبہ جوزجان میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
افغان وزارت دفاع کے بیان کے مطابق صوبہ جوزجان کے مرکز میں امریکی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 200 طالبان مارے گئے ہیں،افغان وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان نے کہا ہے کہ شبرغان شہر میں ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھے بجے ایک ہوائی حملے میں 200 سے زاید طالبان جنگجو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ اس دوران بڑی مقدار میں طالبان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں،طالبان نے اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان نے ہفتے کے روز شبرغان شہر کے مرکز پر قبضہ کیا تھا۔
اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے امریکی ذرائع کے حوالے سے خـبردی تھی کہ امریکہ بی 52 اور اے سی 130 کے بمبار طیاروں کے ذریعے ہرات، قندھار اور لشکرگاہ شہروں میں طالبان جنگجووں کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے والا ہے۔
طالبان کے خلاف امریکہ کے یہ فضائی حملے امریکی صدر جوبایڈن کے حکم کے تحت کئے جا رہے ہیں، امریکی صدر نے ایسے حالات میں اپنی فوج کو طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کے احکامات جاری کئے ہیں کہ امریکہ بیس سال تک افغانستان پر قابض رہا اور اس دوران وہ نہ صرف یہ کہ دہشتگردی کو لگام دینے اور طالبان کی سرکوبی میں مکمل طور پر ناکام رہا بلکہ ماہرین کے مطابق اُس نے افغانستان میں دہشتگردی اور بد امنی کو خوب ہوا دی اور اُسے عروج تک پہنچایا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ پر مقدمہ چلنا چاہیے: 60% امریکیوں کی مانگ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
جون
امریکہ کے لیے 2022 ایک مشکل سال
?️ 26 دسمبر 2021موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں امریکہ کو بڑے
دسمبر
پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کی
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک
جنوری
غزہ میں صحافیوں کی واسکٹ کام نہیں کرتی
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ میں 300 دنوں سے زائد جارحیت،
اگست
صیہونی حکومت 80 سال کا ڈراؤنا خواب کیوں دیکھ رہی ہے؟
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی ریاست کے اندرونی اختلافات، بنیاد پرست صیہونیوں اور سیکولرز کی
اپریل
مائیکروسافٹ نے کام کی جگہوں پر اے آئی کی نگرانی کیلئے ٹریکر متعارف کرادیا
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ کا مانناہے کہ کام کی جگہ پر صرف انسانوں
نومبر
پل میں تولا، پل میں ماشہ؛ انوکھی امریکی سیاست
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کے ایک روز بعد ایک
جون
پاکستان امیروں سے ٹیکس وصول کرے اورغریبوں کو تحفظ دے، سربراہ آئی ایم ایف
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
ستمبر