سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکہ کی کلفٹن اور پیٹرسن شہروں کی میونسپلٹی عمارتوں پر ایک ہفتے تک فلسطینی پرچم لہرایا جائے گا۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نیو جرسی میں واقع کلفٹن شہر کی میونسپلٹی عمارت پر فلسطینی کاز کی حمایت میں ایک ہفتہ کے لئے فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔
وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پرچم لہرائے جانے کے اس پروگرام میں ریاستہائے متحدہ میں فلسطینی اور عرب برادری کے ممبروں ، کلفٹن اور پیٹرسن (کیلیفورنیا) کے میئروں اور دو گورنرز کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سیاسی اور قانونی شخصیات نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقصد کی تائید کے لئے فلسطینی پرچم لہرانا کلفٹن میں آئندہ ہفتے کی عوامی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے،فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پیٹرسن بلدیہ بھی کلفٹن بلدیہ کی طرح اسی اقدام میں کل اپنی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرائے گی۔