?️
سچ خبریں:امریکی کانگریس کی پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد نیشنل گارڈ کے کئی ہزار فوجیوں کا واشنگٹن ڈی سی میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے کہ اس عمارت پر 4 مارچ کو دوبارہ حملہ کیا جاسکتا ہے۔
امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین ایڈم اسمتھ نے جمعرات کی صبح کہا کہ نیشنل گارڈ کے 5 ہزار فوجی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے خدشات کے پیش نظر واشنگٹن میں موجود رہیں گے،انھوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ لوگوں کو معلوم ہوا کہ تقریبا 75 سال پہلے امریکی صدر کی حلف براداری کی تقریب ہوئی تھی لہذا ان کا کہنا ہے کہ انہیں 4 مارچ کو جمع ہونا چاہئے اور کانگریس پر حملہ کرنا چاہئے، یہی بات آن لائن میڈیا میں جاری ہے ۔
ایڈم کا کہنا تھا اس طرح کی باتیں ہمیشہ ہوتی رہتی ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ واقعات رونما بھی ہوتے ہیں؟” شاید نہیں ، لیکن اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بتائیں کہ ایسا نہ کریں، انہیں بتائیں کہ الیکشن ختم ہوگیا ہے، جو بائیڈن جیت چکے ہیں،انتخابات منصفانہ اور آزاد تھے،یادرہے کہ امریکی فوجی عہدیداروں نے بدھ کی شام سی این این کو بتایا کہ امریکی کانگریس کی پولیس نے نیشنل گارڈ کے 4900 فوجیوں کو 12 مارچ تک واشنگٹن میں رہنے کی درخواست کی تھی اور پینٹاگون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر واشنگٹن میں فوجیوں کی موجودگی بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے۔
کانگریس کی پولیس نے نیشنل گارڈ کی مسلسل موجودگی اور کانگریس پر ایک اور حملے کے امکان کے بارے میں تفصیلات اور وجہ کے بارے میں سی این این کے سوالوں کا جواب نہیں دیا ، تاہم کچھ دن پہلے امریکی ایوان نمائندگان کے متعدد سینئر ریپبلیکن ممبران نے مقننہ کے سربراہ کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ کانگریس کے سابق پولیس چیف کی فورس بھیجنے کے لئے مدد کی درخواست کا جواب نہ دیے جانے کی وجہ بتائیں۔


مشہور خبریں۔
شاہ رخ کی نئی فلم جوان نے ایک دن میں کتنے ڈالر کمائے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں
ستمبر
نیو یارک میں منحرف مصنف سلمان رشدی پر حملہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے رپورٹ کیا کہ
اگست
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
جولائی
ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئی تو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر
?️ 14 اپریل 2024بونیر: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا
اپریل
امریکہ سے 2 سالہ بچی کی غیرقانونی ڈیپورٹیشن
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ایک فیڈرل جج نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ
اپریل
ریاستہائے متحدہ اور صہیونی حکومت کے مابین نیا جوہری معاہدہ
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے امریکہ اور
اکتوبر
انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد
?️ 10 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اپریل
برطانیہ کے شاہی خاندان پر منڈلاتے بادل، کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 10 مارچ 2021کینیڈا (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان پر خطرات کے بادل منڈلا
مارچ