?️
امریکی کانگریس خاتون کا ٹرمپ کو انتباہ، خطرناک بیان بازی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں
امریکی ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن ایلہان عمر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے امریکہ میں مقیم صومالی نژاد کمیونٹی کو کوڑا کرکٹ قرار دیا تھا۔ ایلہان عمر نے خبردار کیا کہ اس قسم کی خطرناک اور نفرت آمیز بیان بازی ٹرمپ کے حامیوں میں پرتشدد اور خطرناک رویوں کو جنم دے سکتی ہے۔
انہوں نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو میں مینیسوٹا میں سامنے آنے والے بڑے مالیاتی فراڈ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فراڈ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، مگر یہ دعویٰ کہ یہ رقم شدت پسند گروہوں کو منتقل کی گئی، بے بنیاد ہے۔ ان کے مطابق اگر واقعی ایسا کوئی مضبوط ثبوت موجود ہوتا تو استغاثہ اور عدالتیں اب تک اس کا پردہ فاش کر چکی ہوتیں۔
ایلہان عمر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ بیرون ملک دہشت گردی کے لیے استعمال ہوا تو یہ نہ صرف ایف بی آئی بلکہ پورے عدالتی نظام کی سنگین ناکامی ہو گی، اور ایسی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود بھی شفاف تحقیقات کی حامی ہیں تاکہ حقیقت عوام کے سامنے آ سکے۔
یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دائیں بازو کے حلقوں کی جانب سے امریکہ میں صومالی نژاد کمیونٹی کو مسلسل تنقید اور نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف مینیسوٹا میں تقریباً اسّی ہزار صومالی نژاد امریکی مقیم ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے ایک اجلاس کے دوران صومالی کمیونٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ میں “کوڑے” کا داخلہ جاری رہا تو ملک غلط سمت میں چلا جائے گا۔ انہوں نے براہ راست ایلہان عمر کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو “بیکار” اور “ہمیشہ شکایت کرنے والے” قرار دیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو امریکہ میں نہیں ہونا چاہیے۔
ایلہان عمر نے ان بیانات کو انتہائی قابلِ نفرت اور انسانیت سوز قرار دیا اور کہا کہ وہ خود صومالیہ سے آ کر امریکی شہری بنیں اور اب ایسے شہریوں کو کچرا کہنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی طرف سے اس سطح کی نفرت انگیز زبان نہ صرف غیراخلاقی ہے بلکہ یہ عام لوگوں کو خطرناک اقدامات پر اکسا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ فراڈ کے اس کیس میں کچھ صومالی نژاد افراد کے نام سامنے آنے کے بعد دائیں بازو کی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ یہ رقوم شدت پسند تنظیموں کو منتقل کی گئی ہوں گی، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی مستند عدالتی ثبوت سامنے نہیں آیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اور انڈونیشیا کے تعلقات معمول پر
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے مزید کہا کہ
جنوری
شیخ رشید کا عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کرنے والوں کو سخت پیغام
?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی ریلی کے راستے میں عمران خان مخالف بینرز آویزاں
جولائی
نیپرا نے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی
ستمبر
یمنیوں کا بین الاقوامی جہاز رانی کے بارے میں عالمی برادری سے خطاب
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے دنیا کے ممالک
جنوری
امریکہ کے وینزویلا پر حملے پر عالمی ردعمل
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکہ کے وینزویلا پر فوجی حملے نے دنیا بھر میں
بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی
?️ 6 دسمبر 2024چارسدہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین
دسمبر
شکاگو میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے بتایا کہ شکاگو میں ہفتے کی رات
ستمبر
یورپ اردوغان سے بدلہ لینے کے درپے
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں
اگست