🗓️
سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ امریکی سینیٹ نے اسرائیل کے لیے ملک کے 26 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق 4 دن پہلے امریکی ایوان نمائندگان کے قانون سازوں نے مخالفت کے باوجد یوکرین اور اسرائیل کے لیے 87 بلین ڈالر کا امریکی امدادی پیکج منظور کیا جس میں اسرائیل کے لیے 26.4 بلین ڈالر مالیت کی مالی امداد شامل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکی دوسرے ممالک کو امداد بھیجنے پر راضی ہیں؟
واضح رہے کہ کانگریس میں بعض ریپبلکن قانون سازوں کی شدید مخالفت کی وجہ سے یہ منصوبہ مہینوں سے التوا مییں تھا۔
سینیٹ میں اس منصوبے کی منظوری غزہ کے خلاف جنگ کے 200ویں دن پر عمل میں آئی، اس سلسلے میں غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اس پٹی کے خلاف جنگ کے 200ویں دن فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور نسل کشی سے متعلق اعدادوشمار کو اپ ڈیٹ کیا۔
اس مرکز کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 200 دنوں میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں 41 ہزار 183 شہید یا لاپتہ کیے جانے کے ساتھ ساتھ اجتماعی قتل کے 3025 واقعات پیش آئے جن میں سے 34 ہزار 183 شہداء کی میتوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 7 ہزار اب بھی لاپتہ ہیں اور 77 ہزار 143 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شہداء میں 14 ہزار 778 بچے ہیں جن میں سے 30 بچے قحط اور بھوک سے شہید اور 9 ہزار 752 خواتین شہیدوں میں شامل ہیں، اس بنیاد پر غزہ کے 72 فیصد شہداء خواتین اور بچے ہیں نیز اس پٹی میں 17 ہزار بچے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو کھو چکے ہیں۔
شہداء میں سے 485 طبی عملہ اور 67 سول ڈیفنس فورسز کے اہلکار ہیں جبکہ اس دوران 140 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔
11000 زخمیوں کو ضروری علاج کے لیے غزہ کی پٹی سے باہر بھیجا جانا ضرور ہے جبکہ کینسر کے 10000 مریض موت سے نبرد آزما ہیں اور انھیں علاج کی ضرورت ہے۔
غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ 90 ہزار باشندے نقل مکانی کے نتیجے میں متعدی امراض میں مبتلا ہیں جن میں سے 8000 افراد کو جگر میں انفیکشن ہے۔
غزہ کی پٹی میں 60000 حاملہ خواتین طبی امداد کی کمی کی وجہ سے خطرے میں ہیں اور 350000 لاعلاج مریض ادویات کی کمی کے باعث موت کا سامنا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مالی امداد کو آگے بڑھانے کے تایید کی
غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کی جنگ کے 200 دنوں میں 5000 سے زائد افراد کو گرفتار اور اغوا کیا گیا ہے جن میں 310 طبی عملہ اور 20 صحافی ہیں۔
مشہور خبریں۔
دشمن ہر روز حیران ہوگا : لبنانی وزیر
🗓️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت مزاحمت کو میدان میں شکست دینے کے بعد
نومبر
صیہونی حکومت کا قطر میں سود کے تحفظ کا دفتر کھولنے پر اصرار
🗓️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: عالمی کپ سے تقریباً دو ماہ قبل عبرانی ذرائع
ستمبر
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین عدالتی تقرریوں میں تنازعات پر مستعفی
🗓️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن ایڈووکیٹ اختر
فروری
بجلی کمپنیوں کی صارفین سے اضافی 8.5 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست
🗓️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیرف میں اضافے کے نہ ختم ہونے والے
مارچ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی اور سیاحتی تعلقات بڑھائیں جائیں گے: وزیرخارجہ
🗓️ 24 فروری 2021کولمبو (سچ خبریں) کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود
فروری
صیہونی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدی
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
جون
امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو
مارچ
غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 92 تک پہنچی
🗓️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں اسرائیلی فوج
دسمبر