?️
سچ خبریں:امریکہ کے افغانستان سے غیر ذمہ دارانہ انخلا اور واشنگٹن کے لیے اس کے تباہ کن نتائج سامنے آنے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کے دو ریپبلکن ارکان نے امریکی وزیر خارجہ کے مواخذے کا مطالبہ کیا۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق میری لینڈ کے رکن پارلیمنٹ اینڈی ہیرس اور ساؤتھ کیرولائنا رالف نارمن ، دونوں امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن اراکین نے اعلان کیا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیرس نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان ایک مکمل تباہی اور ایک نہ رکنے والا سانحہ بن گیا ہے جو کہ بائیڈن اور ان کی انتظامیہ ، خاص طور پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ذمہ ہے، ہیرس نے کہا کہ ہم دنیا کی سب سے طاقتور قوم ہیں اور ہمیں طالبان پر واضح کرنا چاہیے کہ ہمارے لوگوں کو نکالنے میں جتنا وقت لگے گا ہم وہاں رہیں گے۔
انھوں نے مزیدکہا کہ اس سانحے کو سنبھالنے میں بلنکن کی سراسر ناکامی جسے روکا بھی جاسکتا تھا، ظاہر کرتی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے اہل نہیں ہےاور مجھے امید ہے کہ میرے ساتھی اس کو ہٹانے میں میرا ساتھ دیں گے،انہوں نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان ایک مشترکہ اتفاق ہے کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان میں ایک سکینڈل کا باعث بنی ہے اور امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری وزارت خارجہ اس صورتحال کی ذمہ دار ہےنہ کہ وزارت دفاع پینٹاگون ۔
رالف نارمن نے کہا وہ (بلنکن) وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے 26 جنوری 2020 کو آئین کے دفاع اور امریکی عوام کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیاجس میں وہ ہر طرح سے ناکام رہے ہیں،قبل ازیں ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے ایک رکن ریپبلکن سین مارشا بلیک برن نے کابل میں جمعرات کے واقعات کے جواب میں بائیڈن کے سرکاری عہدیداروں کے استعفے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات پھر سے شروع کرنے کے لیے تیار ہیں: امریکہ
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ
جولائی
امریکہ نے بے نتیجہ وعدوں کے مطابق فلسطین کے خلاف کارروائی کا مظاہرہ کیا
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ایک غیر موثر اور ڈرامائی اقدام میں امریکی محکمہ خارجہ
جون
اردگان کے مخالفین نے جیتنے کا موقع گنوا دیا:دی گارڈین
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار نے ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے
مئی
اردوغان مسئلہ فلسطین کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں بائیڈن ہیرس حکومت کی تاثیر ترکی
ستمبر
غزہ میں مزاحمتی انجینئروں کا شاہکار؛ اسمارٹ محاصرہ توڑنے کا طریقہ دریافت
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کا دعویٰ تھا کہ غزہ کی سرحد پرلگی اسمارٹ
دسمبر
فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی
اکتوبر
متعدد روسی سائٹس پر سائبر حملے
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس کی ریلوے کمپنی اور روسی ایرو اسپیس کمپنی کی ویب
فروری
ہمارے پاس دشمن پر مزید حملوں کا منصوبہ ہے: یمن
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی انقلاب کے رہنما عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ
مارچ