امریکی فوجی اڈے عرب ممالک کے نہیں بلکہ اسرائیل کے تحفظ کے لیے ہیں:عطوان

عطوان

?️

امریکی فوجی اڈے عرب ممالک کے نہیں بلکہ اسرائیل کے تحفظ کے لیے ہیں:عطوان
معروف فلسطینی تجزیہ نگار اور روزنامہ رای الیوم کے مدیر اعلیٰ عبدالباری عطوان نے دوحہ میں منعقدہ عرب و اسلامی سربراہی اجلاس کے کمزور نتائج پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کی غیر مؤثر پالیسی صہیونیوں کو مزید جری بنا رہی ہے۔ تاہم ان کے بقول بالآخر امتِ مسلمہ نئی مزاحمتی قیادت کے ذریعے آزادی حاصل کرے گی۔
اپنے تازہ اداریے میں انہوں نے لکھا کہ اجلاس کے دوران اسرائیل نے غزہ پر بڑے پیمانے پر فوجی حملہ کیا اور یمن کے دارالحکومت صنعا کے بندرگاہ الحدیدہ کو بھی نشانہ بنایا۔ اس صورتحال میں اجلاس کا اختتامی بیان انتہائی کمزور اور غیر مؤثر رہا، جس نے صہیونی جارحیت کو روکنے کے بجائے مزید شہہ دی۔
عطوان نے کہا کہ امریکا کے اعلیٰ حکام نے نہ صرف اسرائیلی جارحیت کی حمایت کی بلکہ اس کی پیشگی منصوبہ بندی میں بھی شریک تھے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قطر جو نیٹو کا اتحادی اور امریکا کا قریبی دوست ہے میزبان ہونے کے باوجود اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہ رہا، جس سے واضح ہو گیا کہ امریکی اڈے دراصل عرب ممالک کے دفاع کے لیے نہیں بلکہ اسرائیل کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی خلیجی ممالک سے کھربوں ڈالر بٹور چکے ہیں لیکن مزید رقوم کے لیے وہ نئے دفاعی معاہدوں کو اسرائیلی حملوں کے بہانے تیز کر رہے ہیں۔ عطوان کے مطابق یہ مالی بوجھ صرف فوجی اخراجات تک محدود نہیں بلکہ اربوں ڈالر کی اسلحہ ڈیلز کی صورت میں بھی عرب ممالک پر ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کی مزاحمتی قوتیں روزانہ اسرائیل کو نشانہ بنا رہی ہیں، اور فلسطینی گروہ غزہ و مغربی کنارے میں بدترین محاصرے کے باوجود اپنی جدوجہد ترک نہیں کر رہے۔ یہی اصل جواب ہے، نہ کہ غیر مؤثر عرب اتحاد۔
عطوان نے زور دے کر کہا کہ مستقبل میں امت مسلمہ کی رہنمائی وہی نوجوان اور ایمان پر مبنی مزاحمتی قیادت کرے گی جو عوام کے دکھوں سے ابھرے گی، نہ کہ وہ حکمران جو دوحہ جیسے اجلاسوں میں محض رسمی بیانات جاری کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی میزائل اور ڈرونز نے اسرائیل کے بڑے ہوائی اڈوں کو کئی بار مفلوج کیا، جبکہ غزہ کی مزاحمت گزشتہ دو برسوں سے ایک دن کے لیے بھی رکی نہیں۔ دشمن کے لیے نہ تو ان کے خفیہ ٹھکانوں تک رسائی ممکن ہوئی ہے اور نہ ہی ان کے عزم کو توڑا جا سکا ہے۔
اداریے کے اختتام پر عطوان نے کہا کہ حالات بدلنے والے ہیں اور آنے والے دن امت مسلمہ کے حق میں ہوں گے، جیسا کہ شہید سید حسن نصراللہ نے اپنے آخری خطاب میں پیشگوئی کی تھی۔

مشہور خبریں۔

سابق وزیر خزانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی

?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی ملک میں

وزیر اعظم نے آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

اگر ٹرمپ کا منصوبہ اصلاح نہ ہوا تو ناکام ہو جائے گا: جہاد اسلامی

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے نائب سکریٹری جنرل محمد الہندی

ایران کے خلاف عرب نیٹو کی تشکیل مضحکہ خیز

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے ایک فوجی ماہر نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت

حماس اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی ناکامی

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:ڈیوڈ شینکر، ریاستہائے متحدہ کے سابق نائب وزیر خارجہ مائیک پومپیو

باہر جاکر بڑے شیر بنتے ہیں، سامنے آکر کوئی بات نہیں کرتا، چیف جسٹس

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں ترامیم کالعدم

یوکرین کو عطیہ کیے جانے والے بلٹ پروف جیکٹ امریکہ میں چوری!

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 400 بلٹ پروف جیکٹیں

بجلی اور گیس پر مزید ٹیکس بڑھا دیا گیا

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے