امریکی صدر کو اپنے ملک کی آبادی بھی یاد نہیں رہی

امریکی

?️

سچ خبریں:امریکی صدر نے جمعہ کو اپنی تقریر میں ایک اور غلطی کی ، اس بار انھوں نے امریکی آبادی کے اعداد وشمار کو غلط بیان کیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو اپنی ایک تقریر میں کہا کہ 350 ملین امریکیوں نے کورونا ویکسین حاصل کی ہے،یاد رہے کہ بائیڈن نےایسے وقت میں امریکی آبادی کو 350 ملین بتایا جبکہ کچھ دن پہلے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ملک کی آبادی 331 ملین ہے۔

یادرہے کہ بائیڈن نے جولائی میں بھی وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے امریکہ میں روزگار کے مواقع سے متعلق ایک رپورٹ میں غلطی کی ،دوسری طرف یہ اعدادوشمار ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جبکہ امریکی شہریوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو ابھی تک ویکسین نہیں دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وائٹ ہاؤس ٹیم کے کوآرڈینیٹر جیف زینز نے پیر کے روز کہا کہ ہمارے پاس اب بھی 90 ملین امریکی ہیں جن کو ویکسین نہیں دی گئی ہے، انہوں نے ہر فرد کو ویکسین دینے اور ویکسین کی ہر خوراک لینے کی اہمیت پر زور دیا۔

درایں اثناجان ہاپکنز یونیورسٹی کےذریعہ جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ امریکہ میں 613000 سے زائد افراد کورونا کی وبا سے مر چکے ہیں جبکہ اس بیماری نے دنیا بھر میں 4.2 ملین افراد کو ہلاک کیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مجھے چین کا سفر کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں: ٹرمپ

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چینی

پینٹاگون کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر امریکی فضائیہ کی نقل و حرکت

?️ 30 ستمبر 2025پینٹاگون کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر امریکی فضائیہ کی نقل

انجکشن کا ری ایکشن: میو ہسپتال لاہور میں 2 مریض جاں بحق، 16 متاثر

?️ 10 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے میو ہسپتال میں مبینہ طور پر غیر

پنجاب کے ہر گھر کو صحت کارڈ میسر ہوگا

?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے

حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان

یورپ غزہ کی عبوری حکومت کا حصہ بننا چاہتا ہے

?️ 7 اکتوبر 2025یورپ غزہ کی عبوری حکومت کا حصہ بننا چاہتا ہے  یورپی یونین

شہید کے قتل کی سب سے کم قیمت امریکہ کا مغربی ایشیا سے انخلاء

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:   حزب اللہ عراق کے سکریٹری جنرل ابو حسین الحمیدوی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے