امریکی شہر سولون میں پہلی مسجد کا افتتاح

سولون

🗓️

سچ خبریں:امریکہ کے شیگرین اسلامک سنٹر نے اس ملک کی ریاست اوہائیو کے شہر سولون میں پہلی مسجد کے افتتاح کا جشن منایا۔
کلیولینڈ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شیگرین اسلامک سینٹر نے اس ملک کی ریاست اوہائیو کے شہر سولون میں پہلی مسجد کے افتتاح کا جشن منایا، شیگیرین اسلامک سنٹر کو 2018 میں تعمیر شروع ہونے کے بعد سے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن مرکز نے ان رکاوٹوں کو دور کیا اور ایک شاندار تقریب کے ساتھ شہر کی پہلی مسجد کا افتتاح کیا۔

شیگرین اسلامک سینٹر کے فنانشل ڈائریکٹر مسرور مالک نے 50 منٹ کے پروگرام کے آغاز میں، جس میں مذہبی اور شہری رہنماؤں کی تقریریں شامل تھیں، کہاکہ مسجد کا ہونا ہمارا ایک خواب تھا جو اب پورا ہو گیا ہے، مالک نے کہاکہ یہ سب کچھ ایک دہائی قبل ہونے والی گفتگو سے شروع ہوا تھا جس کے بعد2012 میں مذہبی اور سماجی غیر منافع بخش مرکز قائم کیا گیا تھا اور 2017 میں سولون سٹی کونسل نے شہر کی پہلی مسجد کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ تقریباً 7000 مربع فٹ کے رقبے پر مشتمل3 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی یہ عمارت 5.8 ہیکٹر اراضی پر بنائی گئی ہے، شیگرین اسلامک سنٹر کے مالیاتی ڈائریکٹر کے مطابق اس منصوبے کی مالی اعانت گزشتہ چھ سالوں میں اسلامی کمیونٹی کے ارکان نے کی۔

 

مشہور خبریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے شہیدوں کے اہلخانہ کے جذبے کو سلام پیش کیا

🗓️ 1 ستمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے  ڈی جی آئی

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی جاری، ہسپتالوں تک جانے والی تمام سڑکیں تباہ کردیں

🗓️ 18 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف

’کسی مناظرے کی ضرورت نہیں، ن لیگ کا ماضی گواہ ہے‘، شہباز بلاول کا چیلنج قبول کرکے مکر گئے

🗓️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) شہبازشریف نے بلاول بھٹو کی جانب سے دیا گیا

یمن اور فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کا اجلاس

🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ حماس،

دہشت گردانہ حملوں میں افغانستان دنیا میں سرفہرست

🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان مسلسل تیسرے سال گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں سرفہرست ہے جبکہ

امریکہ اور اس کی قاتل مشین انسانی حقوق کے منصف نہیں ہو سکتے: چین

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے

یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم

🗓️ 6 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور

حماس پر دباؤ ڈالنے کا غیر انسانی صیہونی ہتھیار

🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کے انکشاف کے مطابق یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے