امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ؛ 1 ہلاک ،متعدد زخمی

امریکی

سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کے قصبے ایل پاسو میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز مشرقی ٹیکساس میں ہونے والی فائرنگ سے ایک 21 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا ، مقامی میڈیا نے ٹیکساس پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ مشرقی ٹیکساس کے علاقے ایل پاسو میں اتوار کے روز ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 21 سالہ لڑکا ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

ایل پاسو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو جائے وقوع پر روانہ کردیا گیا،تاہم مقامی حکام اب بھی فائرنگ کے ممکنہ سبب اور اس کے مقصد کی تحقیقات کر رہے ہیں،واضح رہے کہ جمعرات کی شام بھی ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں شہر کے وسط میں واقع ایک ریستوراں میں ایک خاتون اور ایک شخص ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور نے بھی خود کشی کرلی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے