سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اعلان کیا کہ ڈاکٹروں نے ان کے شوہر کی کھوپڑی ٹوٹنے اور دائیں ہاتھ پر شدید چوٹ کے باعث آپریشن کیا۔
امریکی ڈاکٹروں نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے 82 سالہ شوہر پال پیلوسی کا آپریشن کیا، جن پر گزشتہ روز حملہ آور نے حملہ کیا تھا، واضح رہے کہ نینسی پیلوسی کے شوہر جو چند ماہ قبل نشے میں گاڑی چلانے کی وجہ سے خبروں میں سرخیوں میں رہے، اب ان کے اور نینسی پیلوسی کے نجی گھر حملے کی وجہ سے امریکی میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔
امریکی میڈیا ذرائع نے جمعہ کو اطلاع دی کہ ایک حملہ آور نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے گھر پر حملہ کیا، پیلوسی کے دفتر کے مطابق حملہ آور سان فرانسسکو میں ان کی رہائش گاہ میں گھس آیا جس کے بعد اس نے ان کے شوہر پر پرتشدد حملہ کیا، تاہم نینسی پیلوسی حملے کے وقت وہاں موجود نہیں تھیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا اور وہ زیر حراست ہے نیز اس کے حملے کی وجہ اور محرکات کی تفتیش جاری ہے، واضح رہے کہ آج، روئٹرز نیوز ایجنسی اور کچھ مقامی امریکی میڈیا نے نینسی پیلوسی کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے، ان کے شوہر پال پیلوسی کی حالت کے بارے میں مزید معلومات شائع کرتے ہوئے لکھا کہ کل کے حملے میں پال پیلوسی کی کھوپڑی ٹوٹ گئی تھی اور دایاں ہاتھ شدید زخمی ہوا تھا، کا آپریشن کامیاب ہو گیا ہے۔