🗓️
سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے پر پابندی کی تجویز کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے قومی دفاعی بجٹ میں ترمیم کا بل مسترد کر دیا ہے جو منظور ہونے کی صورت میں یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے پر پابندی عائد کی جانا تھی۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق 276 نمائندوں نے اس منصوبے کی مخالفت کی اور 147 نمائندوں نے اس کی منظوری کے دفاع میں ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی نے یوکرین کو کلسٹر بم دیا: خارجہ پالیسی کا دعویٰ
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی ایوان نمائندگان نے مالی سال 2024 کے قومی دفاعی بل میں متعدد قانون سازوں کی طرف سے تجویز کردہ ترامیم کو مسترد کر دیا تھا، جس کے مطابق یوکرین کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کو کم یا مکمل طور پر روک دیا جانا تھا۔
درایں اثنا Tavria مشترکہ افواج کے آپریشن کے کمانڈر جنرل الیگزینڈر ترناوسکی نے کہا کہ ہمیں ابھی ابھی یہ (کلسٹر بم) ملے ہیں، ہم نے ابھی تک ان کا استعمال نہیں کیا ہے، لیکن وہ میدان جنگ کی صورت حال کو بنیادی طور پر بدل سکتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دشمن بھی سمجھتا ہے کہ یہ گولہ بارود لینے سے ہمیں فائدہ ہوگا لہذ وہ ہماری سر زمین کا وہ حصہ چھوڑ دے گا جس کے بارے میں اسے خوف ہوگا کہ وہاں یہ گولہ بارود استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:تیسری عالمی جنگ کون شروع کرے گا؟
واضح رہے کہ میڈیا کی قیاس آرائیوں کے بعد، امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتے کو سی این این کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ ملک نے پہلی بار یوکرین کی فوج کو متنازعہ کلسٹر ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں اور صہیونیوں کا جنگ بندی پر اتفاق
🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا رپورٹس میں فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان جنگ بندی
مئی
غزہ جنگ کے ڈراؤنے خوابوں سے پریشان صہیونی فوجی کی خودکشی
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں غزہ
مارچ
ورلڈ بینک کا سیلاب زدگان کے لیے 30کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان
🗓️ 9 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 30 کروڑ ڈالر کے جاری
ستمبر
ہمارا صبر طویل نہیں ہو گا:انصاراللہ کا سعودی عرب کو انتباہ
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے سعودی عرب کی طرف
مئی
سعودی عرب صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے درپے
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک "نجباء” کے ترجمان نے سعودی شیعہ
دسمبر
شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمے سے کیوں بری ہو گئے؟
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریک انصاف
جولائی
صیہونی حکومت نےحماس کے سامنے قدم پیچھے کھینچے
🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےاعلان کیا ہے
دسمبر
ملک دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا
🗓️ 30 جنوری 2022کوئٹہ (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا
جنوری