?️
سچ خبریں:امریکی اور روسی صدور جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح اپنی ورچوئل گفتگو کا آغاز کیا۔
سی این این نے امریکی اور روسی صدور جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے والی میٹنگ کی رپورٹ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ورچوئل میٹنگ امریکی الزامات کے درمیان ہوئی ہے کہ روس یوکرائن کی سرحدوں پر اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے اور اس ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دو باخبر ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ تازہ ترین انٹیلی جنس جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ روس نے گزشتہ چند مہینوں میں متعددسپلائی لائنیں قائم کی ہیں جن میں طبی اور ایندھن کے یونٹ شامل ہیں جو ماسکو کے یوکرائن پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کی صورت میں اس کی فوج کو سپلائی کر سکتے ہیں ۔
سی این این نے دعویٰ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے اندازہ لگایا ہے کہ روس چند مہینوں میں یوکرائن کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہےکیونکہ یوکرائن کی سرحد پر 175000 فوجی تعینات کیے گئے ہیں، ایک امریکی انٹیلی جنس عہدہ دار نے بتایا کہ بائیڈن کی صدارت کے دوران خارجہ پالیسی کی سب سے اہم تبدیلی کی حامل اس میٹنگ میں، امریکی صدر پوٹن کو یوکرائن پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کی صورت میں امریکی پابندیوں اور روس کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں خبردار کریں گے۔
امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کا خیال ہے کہ پوٹن نے ابھی تک یوکرائن پر فوجی حملے کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور بائیڈن پوٹن کو بتانا چاہتے ہیں کہ حملے کی صورت میں واشنگٹن روس کو اہم اقتصادی نقصان پہنچانے کے لیے بنیادی اقتصادی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔
یادرہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ جون میں جنیوا سربراہی اجلاس میں ہوئی تھی اور ان کی آخری کال جولائی میں تھی۔
مشہور خبریں۔
عالمی یوم القدس یوم یکجہتی فلسطین
?️ 6 مئی 2021سچ خبریں:عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ
مئی
کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی
?️ 12 جولائی 2022کراچی: (سچ خبریں)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے
جولائی
وال اسٹریٹ جرنل کا رپورٹر روس میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی شہری اور وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر کو یکاترنبرگ میں
مارچ
غزہ نے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کیا کیا ہے؟ترک وزیر خارجہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ نے بین
جون
بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کی ویب سائٹس اوٹ آف ریچ
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کچھ
جون
جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد منع
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: جرمن وزارت اقتصادیات نے ڈی پی اے کو بتایا کہ
دسمبر
حکومت کا 15 جنوری سے خصوصی سیکیورٹی فیچرز کا حامل ’ب‘ فارم متعارف کرانے کا فیصلہ
?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار
جنوری
برطانوی عوام کو اس سال سردی اور بھوک کا سامنا
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے
اگست