?️
سچ خبریں:آکسفیم نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمنی شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے امریکی اور برطانوی ہتھیار استعمال کیے جاتے ہیں۔
بین الاقوامی تحقیقی اور امدادی ادارے آکسفیم نے دعوی کیا ہے کہ یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی جانب سے امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے گزشتہ سال کم از کم 87 یمنی شہری جاں بحق اور 136 دیگر زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد نے جنوری 2021 سے فروری 2022 کے آخر تک یمن میں شہریوں پر کیے گئے اپنے سینکڑوں حملوں میں صرف لندن اور واشنگٹن کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، یاد رہے کہ امریکہ کے بعد برطانیہ سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا ملک ہے جبکہ یہی ممالک ایک طرف انسانی حقوق کی دہائیاں دیتے پھرتے ہیں اور دوسری طرف بے گناہ اور معصوم بچوں کو قتل کرنے کے بے دریغ اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
امریکہ اور برطانیہ کی جناب سے جارحین کو اسلحہ فراہم کرنے پر اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے آج تک کوئی درعمل ظاہر نہیں کیا ہے اس لیے کہ انہیں تو اپنے ڈالروں کی فکر ہے نہ بے گناہ بچوں کی ، یہی وجہ ہے یمنی عوام سعودی اتحاد کے ساتھ امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک کو اس ملک کے بے گناہ عوام کے قتل میں برابر کا شریک سمجھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب اسمبلی میں ملکی وقار اور سلامتی کے تحفظ کے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور
?️ 8 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں ملکی وقار اور سلامتی کے تحفظ
دسمبر
ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں:ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے
جولائی
جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین
اکتوبر
چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی، فیصل راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد
?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے
نومبر
ریاستہائے متحدہ میں بحرانی صورتحال
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکیوں نے جو حکم پوری دنیا میں ڈالنا چاہا اس کا
دسمبر
یمن دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک کو کنٹرول کرتا ہے: اسرائیل ہیوم
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی
ستمبر
پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تعاون بڑھانے کا معاہدہ
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے
ستمبر
امریکہ افغانستان میں کیوں اور کیسے واپس آنا چاہتا ہے؟
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان سے آخری امریکی قابض فوج کے انخلاء کے بعد جو
جنوری