🗓️
سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے سرکاری اداروں پر ہیکرز کے حالیہ حملے کے بعد لاکھوں افراد کی ذاتی تفصیلات آن لائن منظر عام پر آئی ہیں۔
امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست لوزیانا اور اوریگون میں ریاستی اور وفاقی ایجنسیوں پر ہونے والے حالیہ سائبر حملے کے بعد 35 لاکھ سے زائد افراد کی ذاتی معلومات آن لائن منظر عام پر آئی ہیں۔
سی این این نے امریکی حکومتی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ان معلومات میں لوگوں کے شناختی کارڈز اور ڈرائیونگ لائسنس کی تفصیلات موجود ہیں۔
مزید:امریکی سیاست کا زہر اس ملک کے اعلی عہدیداروں کے گلے پڑ گیا
امریکی حکام نے اس سائبر حملے کے مرتکب افراد کی براہ راست کسی کی شناخت نہیں کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ ہیکنگ حملہ روسی رینسم ویئر کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔
کل بروز جمعہ امریکہ کی سائبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار ایرک گولڈسٹین نے اس ملک کے متعدد سرکاری دفاتر پر سائبر حملے کی خبر دی۔
مزید پڑھیں:امریکی بنیادی ڈھانچہ پر سائبر حملہ
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے گولڈسٹین نے کہا کہ اس سائبر حملے کی وجہ امریکی حکومتی اداروں میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر میں سکیورٹی کی کمزوری تھی، انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کی کوششوں کی بھی اطلاع دی۔
امریکی اہلکار نے سائبر حملوں کو منظم کرنے والے ممالک یا گروپوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا،یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی متعدد امریکی یونیورسٹیوں، ہسپتالوں اور دفاتر کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
آزادکشمیر میں فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی
🗓️ 26 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جولائی
یوکرین میں ہماری حیاتیاتی تجربہ گاہیں پرامن مقاصد کے لیے ہیں:امریکہ
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں اس ملک
اگست
مسجد اقصی کے بارے میں ضروری معلومات
🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں
مئی
ٹرمپ کی ہیرس پر تنقید؛ وجہ؟
🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے
اکتوبر
شوبز انڈسٹری نے کم عمری میں استحصال کیا، متھیرا
🗓️ 15 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے شکوہ کیا ہے
جون
یومِ آزادی پراداکاروں کی جانب سے قوم کو مبارکباد
🗓️ 14 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکاروں نے بھی
اگست
رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم
🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں: جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے، صیہونی
فروری
اگر اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو کابینہ منحل ہو جائے گی:وزیر داخلہ
🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں
مارچ