?️
سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے امریکہ پر یورپ کو برآمد کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر نے ایک تقریر میں امریکہ پر یورپی ممالک کو قدرتی گیس چار گنا زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے کا الزام لگایا، رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں قدرتی گیس کی فروخت کے شعبے میں دوہرا معیار اپنانے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی گیس یورپیوں کو اپنی مقامی مارکیٹ میں گیس کی قیمت سے 3 سے 4 گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرتا ہے۔
میکرون نے کہا کہ امریکی گیس مقامی مارکیٹ میں اس قیمت سے تین سے چار گنا سستی ہے جس پر وہ یورپیوں کو فراہم کرتے ہیں جو امریکی حکام کا دوہرا معیار ہے، ان کے بقول یہ مسئلہ بحث کا موضوع بننا چاہیے،ماکرون نے کہا کہ میں دسمبر میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران اس مسئلے کو اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور لوگوں نے گزشتہ دنوں سے ہڑتالیں اور مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔
درایں اثنا ورسک میپل کرافٹ انسٹی ٹیوٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر یورپ کو اس موسم سرما میں گیس کی سپلائی میں غیر متوقع رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس سے یورپی ممالک میں اندرونی بدامنی اور عدم استحکام میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:اس سینئر امریکی اہلکار نے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا
نومبر
امریکہ کا یوکرین کو بھی دھوکہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
ستمبر
یوم شہدائے پولیس پر اہم سیاسی رہنماؤں کے پیغامات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا
اگست
فلسطینی قیدی کی لرزہ خیز داستان؛ صیہونی جیلوں میں قیدیوں پر بدترین تشدد
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد
اکتوبر
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
?️ 31 جولائی 2025مری (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف
جولائی
فواد چوہدری کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انتخابی معاملات
دسمبر
کیا یورپ امریکہ کی یوکرین کی مدد کر سکتا ہے؟
?️ 22 اگست 2025کیا یورپ امریکہ کی جگہ یوکرین کی مدد کر سکتا ہے؟ جنگِ
اگست
ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
مئی