?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے یورپ میں غیر جوہری نیٹو کے رکن ممالک میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کو NPT کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان ہتھیاروں کی امریکہ کو واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ سربراہی اجلاس میں کہا این پی ٹی کی خلاف ورزیوں میں سے ایک کے طور پر، امریکی نان اسٹریٹجک ہتھیار بعض غیر جوہری ریاستوں کی سرزمین میں رکھے جاتے ہیں، اور یہ ہتھیار اور ان کے لانچ ٹولز کو جدید بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو جوائنٹ نیوکلیئر مشن نامی منصوبے کے مطابق غیر جوہری نیٹو کے رکن ممالک کو بھی ان ہتھیاروں کے استعمال اور کام کی تربیت دی جائے گی، روسی سفارت کار نے کہا کہ اس عمل کو روکا جانا چاہیے اور امریکی جوہری ہتھیاروں کو جمع کر کے غیر جوہری ممالک کو واپس کیا جانا چاہیے نیز یورپ میں ان کی تعیناتی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دینا چاہیے، پولیانسکی نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ (ACUS)کے درمیان فوجی اتحاد کی تشکیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فوجی اتحاد کی تشکیل سے عدم پھیلاؤ کے نظام پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتحاد بین الاقوامی سلامتی کے میدان میں تناؤ کو بڑھا رہا ہے اور نہ صرف ایشیا پیسفک خطے میں بلکہ پوری دنیا میں ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک نیا دور شروع کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا افغانستان کے منجمد اثاثے جاری نہ کرنے کا اعلان
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن افغانستان کے ضبط
اگست
بحیرہ احمر میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کی دھمکیوں کے بعد
دسمبر
جنگ بندی کے بعد غزہ
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں
نومبر
انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کو اہم خوشخبری سنا دی
?️ 28 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)انسٹا گرام انتظامیہ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے
اکتوبر
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے اپنے بیٹے کا موازنہ کس سے کیا؟
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ
جولائی
عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اپریل
وزیر اعظم یا صدر،عراق میں کون سا معاملہ پہلے حل ہوگا
?️ 21 نومبر 2025وزیر اعظم یا صدر،عراق میں کون سا معاملہ پہلے حل ہوگا عراق
نومبر
کراچی کے تاجروں کا جلد نئی ایئرلائن ’ایئر کراچی‘ متعارف کرانے کا اعلان
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی تاجر برادری نے نئی ایئر لائن
نومبر