امریکہ کا ایران کے بارے میں اہم بیان

امریکہ

🗓️

سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی خطرات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ اور مشرق وسطی میں اس کے اتحادیوں کے لئے مستقل خطرہ ہے۔

امریکی انٹلی جنس اداروں نے عالمی خطرات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ ایران مشرق وسطی میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے مستقل خطرہ ہے، رپورٹ ،جس کا ایک غیر خفیہ ورژن امریکی کانگریس کو بھیجا گیا ہے ، میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران بیرون ملک شیعوں کی حمایت کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ آہستہ آہستہ امریکی اثر و رسوخ کو ختم کردے اور اپنے پڑوسی ممالک میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے،ان ممالک میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھائےہےتاہم اپنی حکومت کے استحکام کے ل خطرات کو کم سے کم کر دے۔

امریکی انٹلی جنس رپورٹ کے ایک اور حصے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگرچہ ایران کے نامناسب معاشی حالات اور خراب ساکھ خطہ میں اپنے مقاصد کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہیں لیکن تہران سفارت کاری اور جوہری پروگرام کی ترقی سے لے کر فروخت اور فوجی ساز سامان کی خریداری تک کے طرح طرح کے حربے استعمال کرتا رہتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنے نیابتی گروپس اور شراکت داروں کے ذریعے اپنے اہداف تک پہنچنے کی راہ پر گامزن ہے، امریکی انٹلی جنس نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران آنے والے سال میں ایسے خطرات اٹھائے گا جو تناؤ کو بڑھاوا دینے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کو خطرہ میں ڈال دیں گے،ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں سے متعلق اپنی رپورٹ میں ، امریکی انٹیلی جنس حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس وقت تہران اہم جوہری ہتھیاروں کی سرگرمیوں میں مصروف نہیں ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کملا ہیرس کا تابعین اسکول پر صہیونی جرم کا اعتراف

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صہیونیوں کی جانب

زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو کو اپنے کمرے میں جانے کیوں منع کیا ؟

🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ یروشلم کے ایک اسپتال کے شعبے میں ایک اسرائیلی فوجی

مزاحمت کا خاتمہ اسرائیل کے لیے ایک ناقابل تکمیل خواب ہے: زینب نصراللہ

🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید

عراق میں امریکی فوج کے دو لاجسٹک قافلوں کو نشانہ بنایا گیا

🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  آج کو عراق میں امریکی فوج کے دو لاجسٹک قافلوں

Annual open water swim returns to Western Australia in February

🗓️ 17 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

آدھے سے زیادہ امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںامریکہ میں ہونے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق اس

سابق عراقی وزیر اعظم کے سر پر لٹکتی تلوار

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے رکن نے یہ بیان

ڈالر کی قدر میں کمی

🗓️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بہتری کی جانب گامزن روپے کی قدر میں انٹربینک میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے