?️
سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن افغانستان کے ضبط کیے گئے اثاثے جاری نہیں کرے گا اور اس سلسلے میں طالبان کے ساتھ مذاکرات بھی روک دیے گئے ہیں۔
امریکی حکام نے اعلان کیا کہ کابل میں امریکی فضائی حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن افغانستان کے مرکزی بینک کے ضبط شدہ اثاثے جاری نہیں کرے گا اور اس سلسلہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات بھی روک دیے ہیں۔
افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے اس بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ہمیں یقین نہیں ہے کہ افغانستان کا مرکزی بینک اثاثوں کے ذمہ دارانہ انتظام کے لیے حفاظت اور نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ طالبان کی جانب سے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو پناہ دینا دہشت گرد گروہوں کو مالی وسائل کی منتقلی کے بارے میں ہماری گہری تشویش کو تقویت دیتا ہے۔
امریکی اخبار نے وائٹ ہاؤس کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بین الاقوامی ٹرسٹ فنڈ کے قیام کے بارے میں دیگر بیرونی ممالک کے حکام سے مشاورت کر رہی ہے تاکہ ضبط کیے گئے اثاثوں کا نصف افغان عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ اس فنڈ کے قیام کے لیے پیش رفت ہوئی تھی لیکن طالبان کی جانب سے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی نے واضح کر دیا کہ ان کے ساتھ کھلی آنکھوں سے نمٹا جانا چاہیے، تاہم طالبان کی عبوری حکومت نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بشریٰ بی بی کی بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس
فروری
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر
چین کے خلاف تجارتی جنگ میں امریکہ کو مکمل شکست
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر کی جانب سے چین کے خلاف چلائی جانے
فروری
جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور
ستمبر
ایران پاکستان تعلقات پر ایک نظر
?️ 5 اگست 2023حسین امیرعبداللہیان، وزیر خارجہ، جو پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بات کرنے
اگست
غزہ جنگ کے درمیان بیت المقدس کے خلاف صہیونی سازش کے بارے میں انتباہ
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: القدس کی حمایت کرنے والے یورپین کی فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز
جون
لگتا ہے امریکہ شام میں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہتا ہے:روس
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ان کے
فروری
مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا قتل عام، حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اہم اپیل کردی
?️ 13 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا
جون