?️
سچ خبریں:شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام اور عراق کی سرحد پر ہونے والے حملے سے ایک بار پھر حملہ آور فوجوں کے عراق چھوڑنے کی ضرورت ثابت ہوجاتی ہے۔
شام کی وزارت برائے امور خارجہ اور پناہ گزینوں کے ایک سرکاری ذریعہ نے سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ عرب جمہوریہ شام نے امریکہ کی جانب سے شام اور عراق کی سالمیت کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شام اور عراق کے سرحدی خطے پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔
ذرائع نے مزید کہاکہ یہ جارحیت ، جس کا حکم امریکہ کے سب سے بڑے عہدہ دار نے دیا تھاایک بار پھر امریکی پالیسیوں میں لاپرواہی اور عراقی عوام اور اس ملک کے قانونی اداروں کے مطالبات کے جواب میں جارحین کے اس ملک سے انخلا کرنے کی ضرورت کو ثابت کرتا ہے۔
شامی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے زور دے کر کہاکہ ان حملوں سے خطے کی حساس صورتحال میں کشیدگی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے اور ہم نے متعدد بار جو کہا ہے یہ اس کو ثابت کرتے ہیں کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی بنیادی طور پر اسرائیل اور علیحدگی پسند طاقتوں کے مقاصد کی تکمیل کے لئے ہےجبکہ خطہ کی اقوام کے مفادات سے ٹکراتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی عرب جمہوریہ نے امریکی حکومت سے شام اور عراقی عوام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے اور اس پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی آزادی کے خلاف ایسے حملوں کو فوری طور پر بند کرے۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کی صورتحال
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: 18,000 سے زائد فلسطینیوں کا قتل، جن میں 70 فیصد
دسمبر
پنجاب میں 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی موجودگی کا انکشاف
?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تقریباً 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں
نومبر
اسرائیل کا غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یورونیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز کہا کہ
جون
سمندر سے دریا تک صیہونیت کے خاتمے کے لیے سب سے بڑا چیلنج
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: یایر لاپیڈ کو یکم جولائی کو صیہونی حکومت کے
جولائی
غزہ کے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے:حماس
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:ایران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے
اگست
بائیڈن کا بیٹا یوکرین میں فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں میں ملوث ہے
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی
مارچ
اپیل یا آئینی درخواست زیر التوا ہونے سے ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا، سپریم کورٹ
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قرار
جولائی
پنسلوانیا ہوائی اڈے پر سامان میں بم ہونے کے الزام میں ایک امریکی شہری گرفتار
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے اس ملک کے ایک شہری کو پنسلوانیا کے
مارچ