سچ خبریں:امریکہ میں دوسروں کی زندگیاں چھیننے کیلئے بنایا جانے والا اسلحہ خود امریکی شہریوں کیلئے عذاب بن گیا ہے جس کے نتیجہ میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکہ میں فائرنگ کے تازہ ترین واقعات میں 7 افراد ہلاک اور 24زخمی ہوگئے جبکہ ریاست مشی گن کے علاقے ساگینا میں نائٹ کلب کے قریب فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اسی طرح ٹینیسی کے شہر چٹانوگا میں جب لوگ چھٹی کا لطف اٹھا رہے تھے تو بار کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں گولیاں لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
ادھر جنوبی کیرولائنا میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے، واضح رہے کہ انسانی حقوق کی متعدد عالمی تنطیموں کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں آبادی سے زیادہ اسلحہ پایا جاتا ہے، تاہم اب کی کوئی بھی حکومت اسلحہ کی عام اجازت پر مبنی قانون میں تبدیلی لانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے اس لیے کہ اس کے پیچھے پوری لابی ہے جسے بے گناہ لوگوں کی جانوں سے زیادہ اپنی تجارت کی فکر ہے، یاد رہے کہ حال ہی میں پیش آنےو الے واقعات کے بعد جوبائیڈن نے کہا تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ مجھے اپنے صدارت کے دوران اس طرح کے فائرنگ کے واقعات دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔