امریکہ میں بدعنوانی کے بارے میں ٹرمپ کا بیان

ٹرمپ

?️

سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے ٹرمپ پیر کے روز مین ہٹن کی ایک عدالت کی جناب سے ان پر عائد کیے جانے والے مالی فراڈ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے جبکہ میرے خلاف لگائے جانے والے سب الزامات جھوٹے ہیں ۔

ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر نے پیر کے روز مین ہٹن کی ایک عدالت سے مالی فراڈ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے جبکہ میرے خلاف لگائے جانے والے سب الزامات جھوٹے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کا ٹرمپ پر شدید حملہ

المعلومہ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز نیویارک کے مین ہٹن میں مالی فراڈ کے الزام میں عدالت میں پیش ہونے سے قبل میڈیا کے سامنے اعلان کیا کہ یہ مقدمہ جعلی ہے جو اگلے سال (2024) کے امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی ساکھ اور دولت کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں داخل ہوئے تو انہوں نے ڈیموکریٹس پر حملہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں بائیڈن سے دس پوائنٹ آگے ہوں اور میرے مقدمے کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے جبکہ ڈیموکریٹس اور حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے مزید کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا وہ دنیا میں سیاسی ظلم و ستم کی سب سے بڑی مثال ہے ،میرے خلاف جرم ہوا ہے اور امریکی وزیر انصاف خود کرپٹ ہے۔

مزید پڑھیں: آدھے گھنٹے کی نظربندی کے دوران ٹرمپ ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوا؟

انہوں نے کہا کہ نیویارک کے اٹارنی جنرل نسل پرست ہیں اور ریاست کی گورنر شپ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ نیویارک ریاست کے اٹارنی جنرل لیٹیٹا جیمز نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی کمپنی پر مالیاتی گوشواروں پر اپنی دولت کے بارے میں جھوٹ بول کر بینکوں، انشورنس کمپنیوں اور دیگر اداروں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔

مشہور خبریں۔

موسمیاتی تبدیلی کے سبب پاکستان، ملاوی میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ

?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملیریا کے عالمی دن 25 اپریل سے قبل ایک

غزہ کی جنگ کا مقصد نیتن یاہو کی سیاسی بقا ہے: اولمرٹ

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: سابق صہیونیست وزیراعظم نے کہا ہے کہ بن گویر اور

اس بار تل ابیب میں نفتالی بینیٹ کے خلاف مظاہرے

?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں:  نئی اسرائیلی کابینہ کے اقتدار سنبھالنے کے پانچ ماہ سے

امریکہ میں مہنگائی اور مکانات کی آسمان چھوتی قیمتیں

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی اور مکانات کی آسمان چھوتی قیمتوں نے امریکی

سویلنز کے ملٹری ٹرائل کا کیس: زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد

?️ 10 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز

سرکاری ادارے ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتے، فیصلہ کریں، رشوت کا بازار ختم کرنا ہے یا نہیں؟ شزہ فاطمہ

?️ 22 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے انکشاف کیا ہے

افغانستان میں قحط کو فروغ نہیں دینا چاہیے، حنا ربانی کھر

?️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے طالبان

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: اس وقت اسرائیلی جنگی طیارے امریکی کمانڈروں کی انٹیلی جنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے