?️
سچ خبریں:ترکی کی دفاعی صنعت کے سربراہ نے F-35 کے بجائے انقرہ کو F-16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی امریکی پیشکش کے حوالے سے کہا کہ روسی لڑاکا طیارے خریدنے کا معاملہ بھی اس ملک کے ایجنڈے میں شامل ہوسکتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی دفاعی صنعت کے ڈائریکٹر اسمائل دیمیر نے پیر کو کہا کہ اگر امریکہ F-16 طیاروں کی فروخت بند کردے تو یہ ملک روس سے Su-35 (Su-35) جنگی طیارے خرید سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ (ایف 16 کی خریداری اور اپ گریڈ)پر کام نہیں کرتا تو ترکی کو متبادل کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا، اگر ضروری ہوا تو ایس یو 35 اور ایس یو 57 کی خریداری کا مسئلہ کسی بھی وقت اٹھایا جا سکتا ہے۔
ترک عہدہ دار نے مزید کہا کہ ہماری صنعت ہماری حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کرے گی اور اگر کسی اضافی چیز کی ضرورت ہوئی تو ہم اس کے لیے بھی راستہ نکال سکتے ہیں۔
یادرہے کہ دیمیر کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کے ملک اور امریکہ کے درمیان F-35 لڑاکا طیاروں کے مشترکہ پیداواری منصوبے پر تنازعہ حل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ F-35 لڑاکا طیاروں کے مشترکہ پروڈکشن پروجیکٹ پر انقرہ اور واشنگٹن کے مابین کئی مہینوں تک جھگڑے کے بعد آخر کار امریکہ کے مشترکہ منصوبے سے خارج کر دیا گیا ، اردگان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکہ سے 16 جنگی طیاروں کی فراخت کے مشترکہ منصوبے کے لیے ادائیگی کی پیشکش کی ہےجبکہ دونوں فریقوں کے درمیان ابتدائی معاہدے کے تحت ، امریکہ نے انقرہ کو روس سے S-400 میزائل سسٹم کی خریداری کے بعد ، پروڈکشن پروجیکٹ میں ترکی کی سرمایہ کاری کے لیے 100 سے زیادہ F-35 لڑاکا طیارے انقرہ کو فراہم کرنا تھے۔


مشہور خبریں۔
جنوبی تھائی لینڈ میں لگاتار17 دھماکے
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:تھائی حکام نے اعلان کیا کہ جنوبی تھائی لینڈ میں کم
اگست
اربعین واک اور شیعہ نظریے کی نرم طاقت
?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: عاشورہ اور اربعین واک کا واقعہ قوم پرست، مارکسی اور
اگست
چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر مملکت کے امور انجام دیں گے
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت کے متحدہ عرب امارات روانہ ہونے
اکتوبر
طالبان کے متعلق ہندوستان کی پالیسی میں تبدیلی
?️ 10 جون 2021سچ خبریں:ہندوستان نے افغان طالبان کے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے
امریکی سیاسی نظام: ایک پیچیدہ ڈھانچہ؛ لیکن پوشیدہ کمزوریوں کے ساتھ
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی سیاسی نظام، جسے فڈرالی نظام، توازنِ طاقت اور دو جماعتی
اکتوبر
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے جرمن معیشت پریشان
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے ڈائی سائٹ میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
نومبر
امریکہ ایک بار پھر دنیا میں تنہا
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی
فروری
شام کے خلاف صیہونی حکومت کی سازش؛ فلسطینی مہاجرین کا بڑا بحران
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کی شام کے خلاف جارحانہ اور قبضہ گیرانہ کارروائیوں
اپریل