?️
سچ خبریں: روس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور یورپ نے اناج کے معاہدے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یوکرینی غلہ کی برآمدات کو دوبارہ فروخت کرکے نہایت بے شرمی سے اپنے آپ مضبوط کیا۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ ہونے والے اناج کے سابقہ معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیوں میں کیمیائی کھاد اور روسی غلہ کی برآمد سے متعلق غلہ کے معاہدے کی کوئی بھی شق پوری نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:20 ملین ٹن غلہ برآمد کے لیے تیار ہے:یوکرین
انہوں نے زور دیا کہ غلہ کے معاہدے میں غریب ممالک کو مفت کھاد بھیجنے کے روس کے اقدام کو بھی روک دیا گیا، اقوام متحدہ اور ترکی کی کوششوں کے باوجود روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال بحیرہ اسود کے ذریعے عالمی منڈیوں میں یوکرینی غلہ برآمد کرنے کا جو معاہدہ ہوا تھا وہ 17 جولائی کو ختم ہو گیا جس کے بعد اس کی توسیع کی کوئی خبر نہیں ہے۔
اقوام متحدہ اور ترکی کی کوشش ہے کہ ماسکو کو اس معاہدے میں مزید توسیع کے لیے مجبور کیا جائے لیکن روسی حکام کی جانب سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے گزشتہ ہفتے کے پیر کو کہا تھا کہ بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرینی غلہ کی برآمد کا معاہدہ آج ختم ہو رہا ہے جس کے بعد روس کے لیے عملی طور پر اس معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس اس معاہدے کے تحت اپنے مطالبات پورے کرنے کے بعد فوری طور پر اس کے پاس واپس آجائے گا۔
یاد رہے کہ روس کے صدر نے اس سلسلہ میں اپنے بیان کو میں تاکید کی کہ امریکہ اور یورپ نے اس معاہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یوکرین کا غلہ دوبارہ فروخت کر کے نہایت بے شرمی سے اپنے آپ مضبوط کیا۔
مزید پڑھیں: روسی صدر غریب ممالک کو اناج فراہمی جاری رکھنے کے سلسلہ میں اہم بیان
انہوں نے افریقی ممالک کے ساتھ ماسکو کے تعلقات کے بارے میں بھی کہا کہ روس ماسکو اور افریقہ کے درمیان سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی ملاقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس ملاقات کے دوران 2926 تک کے ایکشن پلان پر عمل کیا جائے گا۔
پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو افریقہ اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
نگراں وزیراعظم کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل میں جانیکا اعلان
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آ باد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے
اکتوبر
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان صرف ایک منٹ کی ملاقات
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے سنیچر کی شام کو اعلان
ستمبر
صیہونی حکام کی زبانی جنگ کا سلسلہ جاری
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:قابض حکومت کے عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ اور شدید اختلافات
دسمبر
وزیراعظم نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا
?️ 17 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن
نومبر
لاس اینجلس میں لگی آگ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کو لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں آگ لگنا
جنوری
سارا نیتن یاہو صیہونی حکومت کے بدعنوانی کے مقدمات کا مرکز
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو
دسمبر
رانا ثناء اللہ کا سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ
?️ 13 مئی 2022لندن (سچ خبریں)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق
مئی
اسرائیل کی خود ساختہ تباہی
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار نے المیادین ٹی وی چینل
جنوری