سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آنکارا کو جدید F-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے امریکہ کے وعدے کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ واشنگٹن آنکارا کی قیمت ادا کرے گا ۔
روس سے S-400 میزائل سسٹم کی خریداری کی وجہ سے آنکارا کو F-35 کی فروخت کے لیے لائٹننگ 2 پروگرام سے باہر کیے جانے کے بعد اردوغان نے 2021 میں کہا کہ واشنگٹن نے آنکارا کو F-16 کی خریداری کی پیشکش کی۔
اردوغان نے آج امریکہ سے کہا کہ F16 لڑاکا طیاروں کے بارے میں یہ ضرور کہوں گا کہ ہم اسے آپ سے خریدنا چاہتے تھےلیکن آپ نے اسے فراہم نہیں کیا۔ پہلے تو آپ ہمیں F-35 دینے والے تھے لیکن خلف وعدہ کر لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم نے تقریباً 1.4 بلین ڈالر ادا کیے لیکن ہمیں کچھ نہیں ملا اگر آپ ہمیں بدلے میں کچھ نہیں دیتے ہیں تو آپ ادا کریں گے۔
اردوغان کا یہ انتباہ اس ماہ کے شروع میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کے تبصرے کے بعد آیا ہے۔ چاووش اوغلو نے کہا کہ آنکارا ایف 16 جنگی طیاروں کے حصول کے لیے امریکی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔
امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر باب مینینڈیز، جو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ ہیں نے پہلے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ جو بائیڈن کی حکومت کی طرف سے ترکی کو F-16 فروخت کرنے کی تجویز کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہ جب تک اردوغان اپنی دھمکیاں ترک نہیں کرتے ترکی میں انسانی حقوق کے اپنے ریکارڈ کو بہتر نہیں کرتے اور ایک قابل اعتماد اتحادی کے طور پر برتاؤ نہیں کرتے میں F-16 کی فروخت کو منظور نہیں کروں گا۔
یہ معاہدہ جس کی مالیت 20 ارب بتائی جاتی ہے، اس میں 40 نئے لڑاکا طیارے اور 79 اپ گریڈ کٹس شامل ہیں اور اس کے لیے محکمہ خارجہ، سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے علاوہ ہاؤس فارن ریلیشنز کمیٹی کی منظوری درکار ہے۔