SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ دنیا

الحشد الشعبی کی حمایت میں عراقی عوام کا مارچ

عراقی عوام نے بغداد میں الحشد الشعبی کی حمایت میں مارچ کر کے اس عوامی تنظیم کی جاں فشانیوں کی قدردانی کی۔

اگست 20, 2022
اندر دنیا
عراقی
0
تقسیم
30
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

سچ خبریں:عراقی عوام نے بغداد میں الحشد الشعبی کی حمایت میں مارچ کر کے اس عوامی تنظیم کی جاں فشانیوں کی قدردانی کی۔
عراقی عوام نے انصاراللہ الحسین کے عنوان سے نکالی گئی ریلی میں الحشدالشعبی کے جوانوں اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور جاں فشانیوں کی قدردانی کی،عراقی عوام نے اس ریلی میں الحشدالشعبی کے شہداء کی تصویریں اٹھارکھی تھیں جو اس ملک کو آزاد کرانے کی مختلف کارروائیوں میں شہید ہوئے تھے جبکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی تصویریں بھی عراقی عوام کی اس ریلی کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اورعراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کو تین جنوری دوہزار بیس کو بغداد کے انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب دہشتگرد اور جارح امریکی فوج نے ایک بزدلانہ فضائی حملے میں شہید کردیا تھا شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پرعراق کے دورے پر تھے۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس مغربی ایشیا کے علاقے میں داعش سمیت مختلف تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ میں نمایاں شخصیتوں کے مالک تھے،عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ شہید سلیمانی ، دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے اورعراق کے لئے شہید ہوئے۔

یاد رہے کہ دوہزارچودہ میں عراق کے بعض شہروں اور علاقوں پر داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے کے بعد عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے فتوے کے نتیجےمیں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی تشکیل عمل میں آئی تھی اور دوہزار سولہ میں عراقی پارلیمنٹ نے اسے عراق کی مسلح افواج کی کمانڈ میں شامل کرلیا۔

 

Short Link
Copied
ٹیگز: al-Hashd al-ShaabiappreciatedBaghdadIraqipeopleالحشد الشعبیحمایتعراقیعواممارچ

متعلقہ پوسٹس

صیہونی
دنیا

صیہونی پارلیمنٹ رکن کا فلسطینی بستی کو تباہ کرنے کا مطالبہ

مارچ 20, 2023
عوامی
دنیا

فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار

مارچ 20, 2023
پیوٹن
دنیا

ابھی تک ہم نے اپنے سپرسونک ہتھیار استعمال نہیں کیا ہے: پیوٹن

مارچ 20, 2023

صیہونی پارلیمنٹ رکن کا فلسطینی بستی کو تباہ کرنے کا مطالبہ

صیہونی
مارچ 20, 2023
0

سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کے رکن نے نابلس کے جنوب میں واقع فلسطینی بستی حوارہ کو تباہ کرنے کا...

مزید پڑھیں

فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار

عوامی
مارچ 20, 2023
0

سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے پنشن قانون کے خلاف ہونے والے حالیہ عوامی...

مزید پڑھیں

ابھی تک ہم نے اپنے سپرسونک ہتھیار استعمال نہیں کیا ہے: پیوٹن

پیوٹن
مارچ 20, 2023
0

سچ خبریں: صدر نے اتوار کو کہا کہ روس نے ابھی تک اپنے سپرسونک ہتھیار استعمال نہیں کیے ہیں۔ خبر...

مزید پڑھیں

میرے دورہ روس کا مقصد دوستی، تعاون اور امن کو مضبوط بنانا ہے:چینی صدر

روس
مارچ 20, 2023
0

سچ خبریں:چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ روس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?