?️
سچ خبریں:عراقی عوام نے بغداد میں الحشد الشعبی کی حمایت میں مارچ کر کے اس عوامی تنظیم کی جاں فشانیوں کی قدردانی کی۔
عراقی عوام نے انصاراللہ الحسین کے عنوان سے نکالی گئی ریلی میں الحشدالشعبی کے جوانوں اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور جاں فشانیوں کی قدردانی کی،عراقی عوام نے اس ریلی میں الحشدالشعبی کے شہداء کی تصویریں اٹھارکھی تھیں جو اس ملک کو آزاد کرانے کی مختلف کارروائیوں میں شہید ہوئے تھے جبکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی تصویریں بھی عراقی عوام کی اس ریلی کی زینت بنی ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اورعراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کو تین جنوری دوہزار بیس کو بغداد کے انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب دہشتگرد اور جارح امریکی فوج نے ایک بزدلانہ فضائی حملے میں شہید کردیا تھا شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پرعراق کے دورے پر تھے۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس مغربی ایشیا کے علاقے میں داعش سمیت مختلف تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ میں نمایاں شخصیتوں کے مالک تھے،عراق کے الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ شہید سلیمانی ، دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے اورعراق کے لئے شہید ہوئے۔
یاد رہے کہ دوہزارچودہ میں عراق کے بعض شہروں اور علاقوں پر داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے کے بعد عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے فتوے کے نتیجےمیں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی تشکیل عمل میں آئی تھی اور دوہزار سولہ میں عراقی پارلیمنٹ نے اسے عراق کی مسلح افواج کی کمانڈ میں شامل کرلیا۔
مشہور خبریں۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری۔
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ
مئی
یمن میں جنگ بندی پر خصوصی مشورہ کا اعلان
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ
اپریل
بحرینی شخصیات کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کی مذہبی اور علمی شخصیات کے ایک گروپ نے
ستمبر
روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نوازوں کی شکست
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کی قریبی پارٹی نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات
ستمبر
میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو
نومبر
ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 9 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
اگست
کراچی: بینک ڈکیتی کے ملزمان کی جانب سے لوٹی گئی رقم سے متعلق اہم انکشاف
?️ 3 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) گذشتہ ماہ شہر قائد میں ہونے والی بینک ڈکیتی کے
اپریل
ٹرمپ نے ہیرس پر پھر حملہ کیا
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر کے انتخابات کے لیے
اگست