?️
الاسکا میں ٹرمپ اور پوتین کی باڈی لینگوئج اور گرمجوشی غیر رسمی تھی
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کی الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے ابتدائی مناظر نے صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی باڈی لینگوئج رسمی سفارتی انداز کے برعکس دوستانہ اور غیر رسمی دکھائی دی۔
سی این این کے مطابق، جیسے ہی پوتین نے فرشِ قرمز پر قدم رکھا، ٹرمپ نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا، جو روسی صدر کا ایک دہائی بعد امریکہ آمد پر پہلا لمحہ تھا۔ دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور پھر امریکی صدر کی لیموزین کی طرف بڑھ گئے۔ پوتین نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کیمروں کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا، جسے ذرائع ابلاغ نے غیر متوقع لمحہ قرار دیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس کے آغاز میں دونوں صدور نے ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے دیکھا، اگرچہ ٹرمپ نے زیادہ تر سنجیدہ تاثر قائم رکھنے کی کوشش کی۔ اس کے برعکس پوتین، جو عموماً امریکی صدور سے ملاقات میں لاتعلق رہتے تھے، اس بار نشست میں جھکے ہوئے انداز، ہاتھوں کو آپس میں باندھے اور گہری توجہ کے ساتھ شریک ہوئے، جو ان کی سنجیدگی اور مذاکرات کے لیے آمادگی کی علامت تھی۔
سی این این کے مطابق، یہ رویے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ الاسکا کی یہ ملاقات محض ایک علامتی نشست نہیں بلکہ ممکنہ طور پر عملی نتائج دینے والی گفت و شنید ثابت ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات الاسکا کے المندورف-ریچرڈسن فوجی اڈے پر ہوئی، جہاں ٹرمپ نے یوکرین جنگ کو جلد ختم کرنے کا وعدہ دہرایا جبکہ پوتین خطے میں اپنے اثر و رسوخ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے۔ اس موقع پر دونوں صدور نے سخت سیکیورٹی حصار میں ایک دوسرے کا استقبال کیا اور امریکی جنگی طیاروں کی پروازوں کے درمیان فرش قرمز پر مصافحہ کرنے کے بعد تصاویر بھی بنوائیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات سے اچانک وطن واپسی
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کے کارکنوں
اکتوبر
برطانوی وزیراعظم کی مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایران کے صدر مسعود
اگست
کیا ٹرمپ کے حامیوں کی تعداد بڑھے گی؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
جنت البقیع کا انہدام آل سعود کے وحشیانہ جرائم کا مظہر
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:8 شوال 1344 ہجری کو جنت البقیع میں آل رسول (ص)
مئی
12 سال اور زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے
ستمبر
زیلینسکی اور تلخ حقیقت
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:روسی امور کے تجزیہ کار وانس السید نے الخلیج ویب سائٹ
جولائی
اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال، ایشیا کے بڑے بینک نے 4 ہزار ملازمتیں ختم کردیں
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں: سنگاپور کے بڑے بینک ڈی بی ایس نے تقریبا چار
فروری
نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری
?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)نسلہ ٹاور کی مسماری کا کام تیزی سے جاری ہے
نومبر