🗓️
سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر نے اقوام متحدہ پر سعودی اتحاد کے جرائم پر پردہ ڈالنے کا الزام لگایا۔
المیسرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی نجات حکومت کے مشیر وزیر عبدالعزیز بکیر نے صنعاء میں کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت کے آغاز سے ہی ہم جس مسئلے سے دوچار ہیں، وہ اقوام متحدہ کی جانبداری ہے، یہ ادارہ جارح سعودی اتحاد کے جرائم پر پردہ ڈال کر اور ناکہ بندی کے تسلسل کو نظر انداز کرکے یمنی عوام کے مسائل میں برابر کا شریک ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے سلامتی کونسل کو اپنی حالیہ رپورٹ میں یمنی عوام کی مشکلات کے بنیادی اسباب کو نظر انداز کیا،جارح اتحاد کے ذریعہ ان کے ملک کے مال و وسائل کی لوٹ مار اور اس کے خلاف کارروائی کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔
واضح رہے کہ شکاگو یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اور جارحانہ حقیقت پسندی کے رہنما جان مرشیمر، جنہیں دنیا کا سب سے بڑا حکمت عملی ساز سمجھا جاتا ہے، کا خیال ہے کہ بین الاقوامی تنظیمیں اور ادارے بڑی طاقتوں کے ہاتھ میں اوزار ہیں اور وہ ان اداروں کو چلاتے ہیں اور انہیں استعمال کرتے ہیں نیز انہیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بطور آلہ استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن میں سعودی حکومت کی جارحیت کے آغاز سے ہی دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے حامی کی حیثیت سے امریکہ نے سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قرارداد کو پیش کرنے سے روک رکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی مزاحمت کے لیے یمن کا تحفہ کیا ہے؟
🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی
جون
اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان
🗓️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے
مئی
پیپلزپارٹی اہم مسائل پر تمام جماعتوں سے بات چیت کی حامی
🗓️ 3 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مرکز میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان
دسمبر
مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے معافی مانگی
🗓️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیالکوٹ میں
دسمبر
غزہ میں لبنان معاہدے پر عمل کیوں نہیں ہوتا؟
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے اسرائیلی صحافی اور تجزیہ کار شائ گولڈن
نومبر
روس کے خوف سے ڈنمارک کے لڑاکا طیاروں کی مسلسل اڑانیں
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: روس کے اس اصرار کے باوجود کہ یہ کسی
جون
ایک اپوزیشن جماعت کو ’مجرم‘ قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، الہان عمر
🗓️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے
فروری
وزیراعظم شہباز شریف کا دھرنوں سے متعلق بیان
🗓️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کا دھڑن
مئی