?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمنی امور نے اعلان کیا کہ اس تنظیم نے جنگ بندی کو ممکنہ طویل ترین مدت کے لیے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے اعلان کیا کہ اس تنظیم نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے، گرنڈ نے الجزیرہ نیوز چینل کو بتایا کہ ہم نے یمن میں سرگرم مختلف فریقوں کو تجویز پیش کی کہ جنگ بندی کو ممکنہ طویل ترین مدت تک بڑھایا جائے اور ہم اپنی تجویز پر یمنی فریقوں کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام فریقوں کے درمیان تعمیری تشخیص ہونی چاہیے، واضح کیا کہ جنگ بندی ایک عظیم کامیابی تھی اور ہمیں امید ہے کہ یمن میں ایک حتمی حل اور ایک مستقل جنگ بندی تک پہنچا جا سکتا ہے جس کے ذریعہ اس ملک میں جاری جنگ کا خاتمہ ہوجائے۔
اقوام متحدہ کے اس عہدہ دار نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کی سیکڑوں خلاف ورزیوں کا حوالہ دیئے بغیر دعویٰ کیا کہ اگر یمنی فریقین کی جانب سے سیاسی عزم نہ ہو تو ہم کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں یمن کے امور کے لیے امریکی ایلچی نے گزشتہ ماہ ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ سعودی اتحاد صنعا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ایک وسیع تر معاہدہ طے کرنے کے لیے کوشاں ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کا امریکہ کے خلاف 761 بلین ڈالر کا بم
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے پاس امریکی ٹریژری بانڈز میں تقریباً 761 بلین ڈالر
اپریل
روس کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم / تہران کا بے بنیاد الزامات کا بہترین جواب
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: روس کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں ایران اور
جون
سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی
مارچ
چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کا اچھا صلہ نہیں ملا۔ سرفراز بگٹی
?️ 27 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان
مارچ
برطانیہ میں لیبر پارٹی اقتدار میں؛برٹش پاکستانیوں کی اکثریت مایوس،وجہ؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 14 سال بعد
جولائی
پیوٹن کے ساتھ معاہدے کے بارے میں ٹرمپ کا متنازعہ دعویٰ
?️ 10 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے
اکتوبر
کپل شرما نے یوٹیوبر نادر علی کیساتھ پروگرام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
?️ 16 فروری 2024سچ خبریں: بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر
فروری
مسلسل دسویں روز روپے کی قدر میں کمی،
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج
ستمبر