?️
سچ خبریں:افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ہلمند ، ہرات اور جوزجان کے صوبائی دارالحکومتوں میں سرکاری فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند ، مغرب میں ہرات اور شمالی افغانستان کے صوبہ جوزجان میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،خبر رساں ادارے کے مطابق ہلمند کی صوبائی کونسل کے رکن عطاء اللہ افغان نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبے کے کئی وسطی حصوں میں سرکاری فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،دوسری جانب 215 ویں میوند ڈویژن کے کمانڈر جنرل سمیع سادات نے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ سے شہریوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) نے کل ایک بیان میں کہا کہ صوبہ ہلمند میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 40 افغان شہری ہلاک ہوئے،رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 118 شہری زخمی ہوئے ، اگر دونوں فریق شہریوں کی حفاظت نہیں کریں گے تو بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔
یادرہے کہ ہرات کے مقامی حکام نے ہرات انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ارد گرد طالبان اور افغان فوج کے درمیان مسلسل جھڑپوں کی بھی اطلاع دی ہے،ہرات کے گورنر عبدالصابر خانی نے اعلان کیا کہ وہ طالبان سے اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک یہ علاقہ مکمل طور پراس گروہ سے پاک نہیں ہو جاتا۔
درایں اثنا صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پرطالبان کے حملے کے بعداس ملک کے شمال میں واقع افغان فوج کی 209 ویں ڈویژن نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں طالبان پر فضائی حملے کا اعلان کیا گیا ۔
مشہور خبریں۔
چین کی دھمکیوں نے عالمی نظام کو چیلنج کردیا: تائیوان
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: چین کے اس اصرار کے باوجود کہ تائیوان اس کی
اگست
جان لیوا انصار اللہ نے تل ابیب پر حملہ کیا / صیہونی کیمپ بدامنی کا شکار ہے
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے ایک مشہور تجزیہ نگار نے مقبوضہ علاقوں
مئی
پارٹی سربراہی کا معاملہ: عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو پارٹی
جنوری
شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور
نومبر
ٹرمپ اینڈ کمپنی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج
اگست
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور
جنوری
پاکستانی چیئرمین سینیٹ رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران روانہ
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وزیراعظم پاکستان کی
اگست
میکرون نے دی جولانی کو دورہ فرانس کی دعوت
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شام کے صدارتی دفتر نے بدھ کے روز اعلان کیا
فروری