?️
سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر (یو این اے ایم اے) نے اپنے فیس بک پیج پر اس تنظیم کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں افغانستان پر توجہ مرکوز کی جائے گی،اس تنظیم کے مطابق یہ اجلاس کل منگل کو ہوگا۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر یوناما نے آج اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ افغانستان کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل (منگل) 27 ستمبر کو افغانستان کے وقت کے مطابق صبح 6:30 بجے ہوگا، اس اجلاس میں یوناما کے سربراہ مارکس پوٹزل تقریر کریں گے اور سلامتی کونسل کو افغانستان کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ ایسا اس وقت ہو رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے اس تنظیم کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں افغان وفد کے سربراہ ناصر احمد فائق کی تقریر کو منسوخ کر دیا ہے، صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے ناصر احمد فائق نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے گزشتہ سال ہونے والے معاہدے کے مطابق اس سال افغانستان اور میانمار کے نمائندے جنرل اسمبلی میں تقریر نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ 27 ستمبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر تقریر کریں گے،اس افغان عہدے دار نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو افغانستان کے مسئلے کے متعلق ہو گا، اس میں افغانستان کے عوام کی آواز عوام کی نمائندہ ہو گی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ناکامی کی تین اہم وجوہات
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان نے خطے اور دنیا میں جو بھی میدانی
جنوری
روسی جنگی طیارے میں خطرناک حادثہ، تین پائلٹ ہلاک ہوگئے
?️ 24 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں اس وقت تین پائلٹ ہلاک ہوگئے جب
مارچ
انگلینڈ کے بادشاہ کینسر میں مبتلا
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انگلینڈ کے
فروری
یونیفِل کے خلاف صہیونی جارحیت پر لبنانی صدر اور وزیر اعظم کا ردعمل
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر میشل عون نے یونیفِل کی بین الاقوامی
ستمبر
ہم اے ٹی ایم نہیں ہیں: امریکی رکن
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: ریاست کولوراڈو سے امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن نمائندہ لارین
ستمبر
اداکارہ حنا خان عبادت کے لئے کیسے وقت نکالتی ہیں؟
?️ 27 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے جس میں ہر مسلمان
اپریل
پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، نجکاری کی منظوری دیدی
?️ 26 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے
مارچ
عدالتی بغاوت یا ٹیرف وار کو قانونی چیلنج؛ ٹرمپ امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی وفاقی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
مئی