🗓️
سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 151 فلسطینی صیہونی فوج کے ہاتھوں یا اس حکومت کے حملوں کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونی قابض فوج کی گولیوں یا اس حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 151 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت نے مزید کہا کہ آج صبح عبدالرحمن ہانی عابد اور احمد ایمن عابد نامی دو فلسطینی نوجوان جنین کے شمال میں صیہونی قابض فوج کے ساتھ مسلح تصادم میں شہید ہوئے،اس طرح اس سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی کل تعداد 151 ہو گئی ہے جن میں سے 100 افراد مغربی کنارے اور 51 افراد غزہ کی پٹی میں شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قابض صیہونی فوج نے مغربی کنارے سمیت متعدد علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جارحیت بند کرے ورنہ مغربی کنارے میں شروع ہونے والی کارائیوں بڑھیں گی اور ایسی جنگ چھڑے گی کہ صیہونی سیف القدس کو بھول جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل کی سب سے بڑی ناکامی کیا رہی؟
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت کے سیاسی عدم استحکام، قانون
دسمبر
ایک تہائی صیہونی خواتین فوجی جنسی زیادتی کا شکار
🗓️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:آئے روز بیت المقدس پر قابض صیہونی کی فوج میں اخلاقی
دسمبر
کشمیر تنازعہ حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں: آرمی چیف
🗓️ 5 اگست 2021راولپنڈی ( سچ خبریں ) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس
اگست
ہم ناکامی سے ایک قدم دور ہیں: سابق صیہونی وزیر اعظم
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اعتراف
ستمبر
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست تجارت بحال
🗓️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان
مارچ
عراق نے سویڈن سے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کا مطالبہ کیا
🗓️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سالوان مومیکا، فرد ہتاک نے سویڈن میں القدس کو بتایا کہ
ستمبر
وزیر اعظم کامیاب دورے کے بعد ملک پہنچ گئے
🗓️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ
مئی
وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے دی
🗓️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ
جولائی