?️
سچ خبریں:قطری وزارت خارجہ کی ترجمان نے حماس اور امریکہ کے مابین ثالثی کے لئے اپنے ملک کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔
قطری وزارت خارجہ کی ترجمان لولوة الخاطر نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کو آج (منگل) دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر مبنی قطر کے مؤقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قطر بحرین سمیت خطے میں اپنے پڑوسیوں کی طرح صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں کوئی فائدہ نہیں سمجھتا،یادرہے کہ ستمبر 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ، اس وقت کی امریکی حکومت کے سربرا ہ ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرقیادت یروشلم پر قابض حکومت کے ساتھ ایک سمجھوتہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ، اور اس سے سرکاری طور پر سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔
لولوة الخاطر نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف 12 روزہ اسرائیلی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر غزہ کی پٹی میں آئندہ چھ ماہ کے اندر تباہ شدہ 45000 مکانات کی تعمیر نو کے لئے مدد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ غزہ کی پٹی میں امدادی طریقہ کار کو اقوام متحدہ سے ہم آہنگ کیا گیا ہے جبکہ حالیہ برسوں میں اسرائیل نے بھی غزہ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کی مخالفت نہیں کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ قطری کمیٹی برائے غزہ پٹی کی تعمیر نو ، ہمارے فلسطینی بھائیوں اور اقوام متحدہ سمیت خصوصی بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس بجٹ کو فلسطینیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا جن میں سے بیشتر مسمار شدہ رہائشی عمارتوں کو پانچ سے چھ ماہ کے اندر دوبارہ تعمیر کرے گا نیرغزہ کی پٹی میں 45000 رہائشی عمارتوں کی مرمت کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں ملبے تلے دبے درجنوں شہید افراد
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات پر بمباری اور طبی
فروری
ہمیں اپنے نیٹو اتحادیوں سے یکجہتی کی توقع ہے:ترک صدر
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:ترک صدر نے کہا کہ وہ یکجہتی پر مبنی نیٹو کے
مارچ
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور
اگست
ایلون مسک کا ٹویٹر کے حوالے سے بہت بڑا نقصان
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس امریکی ارب پتی نے نومبر
جنوری
حزب اللہ اب بھی انتہائی طاقتور ہے: عبرانی میڈیا
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے سینئر تجزیہ کار آموس ہیریل نے ایک
نومبر
جرمنی میں کلینکوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:عملے کی کمی اور اربوں اضافی اخراجات جیسے مسائل کی وجہ
جون
عراق میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کی شام شمالی عراق میں واقع امریکی
مارچ
افغانیوں کع در بہ در کرنے کے بجائے ان کیلئے ملک کے اندر انتظام کیا جائے
?️ 1 اگست 2021واشنگٹن(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے
اگست