?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تل ابیب کی جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شمولیت کی ضرورت پر زور دینے کے بعد کویت نے بھی صیہونی حکومت سے اس معاہدے میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔
الخلیج آن لائن نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کویتی وفد کے ایک رکن ابراہیم الدعی نے جوہری عدم تعاون کی دوسری کمیٹی کے10ویں اجلاس میں خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کویتی عہدیدار نے کہا کہ معاہدے کے ان رکن ممالک کا جن کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر کاربند رہنا اس بات کی علامت ہے کہ یہ ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات پر یقین رکھتے ہیں۔
ابراہیم الدعی نے معاہدے کے رکن ممالک کے اپنے وعدوں پر مسلسل عمل پیرا رہنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تمام جوہری تنصیبات اور پروگرام بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحفظات کے تحت ہونے چاہئیں، الدعی نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونا چاہئے، خاص طور پر چونکہ وہ واحد غیر رکن فریق ہے جو جوہری ہتھیاروں سے پاک زون کی تشکیل کو روکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
1993 سے 1996 کے دوران جب یہ پراپرٹیز خریدی جارہی تھیں اس میں مریم نواز کا کوئی کردار نہیں
?️ 20 ستمبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور محسن
ستمبر
اسلامی تعاون تنظیم کا صیہونی حملوں پر ردعمل
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسلمانوں
ستمبر
محمد رعد: فوج بھی جانتی ہے کہ مزاحمت کے بغیر ملک کی حفاظت نہیں کی جا سکتی
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے سربراہ نے
ستمبر
عالمی بینک نے پنجاب کو پانی اور صفائی ستھرائی کروڑوں ڈالرز کی منظوری دی
?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب میں انتہائی کمزور دیہی علاقوں
جون
پوپ کو تبدیل کرنے کے اختیارات کس کے پاس ہوتے ہیں؟
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں: ویٹی کن نے پیر کو اعلان کیا کہ کیتھولک
اپریل
کیا بائیڈن کی صدارتی امیدواری سے دستبرداری ہوں گے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات سے امریکہ کے صدر جو بائیڈن
جولائی
عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی، شاہد خاقان عباسی
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے
فروری
افغانستان سے نکلنے کی حکمت عملی انتہائی ناکام رہی:سابق امریکی سفارت کار
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارت کار نے افغانستان سے غیر ملکی افواج
ستمبر