?️
اسرائیل کو انٹرسیپٹر میزائلوں کی کمی کا سامنا:اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ ایرانی میزائل حملے کے خدشات کے درمیان اسرائیل کو فضائی دفاعی نظام کے لیے انٹرسیپٹر میزائلوں ی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے، جبکہ ان میزائلوں کی پیداوار کی رفتار ان کے عملی استعمال کے مقابلے میں ناکافی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دستیاب اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انٹرسیپٹر میزائلوں کی تیاری کی شرح ان کے استعمال کی رفتار سے ہم آہنگ نہیں، جس سے دفاعی ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ چینل 14 نے خبردار کیا کہ محدود ذخائر کے پیش نظر اسرائیل کو ممکنہ تصادم کے لیے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
رپورٹ میں خاص طور پر اسرائیل کے دفاعی نظاموں “پیکان” (ایرو) اور “فلاخنِ داؤد” (ڈیوڈز سلنگ) کا ذکر کیا گیا، جنہیں بیلسٹک اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے مقابلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تجزیے کے مطابق کسی بھی آئندہ بڑے تصادم میں نتیجہ سخت “اسلحہ جاتی معیشت” پر منحصر ہو سکتا ہے، یعنی دستیاب وسائل کا محتاط اور ترجیحی استعمال۔ ایسی صورتحال میں دفاعی اداروں کو ممکنہ طور پر صرف اسٹریٹجک تنصیبات کے تحفظ کو اولین ترجیح دینا پڑے گی۔
ادھر امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ امریکا کو بھی دفاعی ذخائر کے دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ایک جانب اسرائیل کو زمینی اور بحری دفاعی نظاموں میں مدد فراہم کرنا چاہتا ہے، تو دوسری جانب اسے اپنی ممکنہ فوجی ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔
امریکی محکمہ دفاع کی سابق سینئر عہدیدار ڈانا اسٹرول نے کہا کہ انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر لامحدود نہیں۔ ان کے بقول اگر ایران بیک وقت سینکڑوں میزائل داغنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسرائیل اور امریکا کو یہ فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے کہ کن میزائلوں کو روکا جائے اور کنہیں نظر انداز کیا جائے، جو ایک نہایت مشکل اور حساس فیصلہ ہوگا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ نے روس کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے خبردار کیا
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: اینتھونی بلنکن نے منگل کو سائینائیڈ کے ساتھ ایک انٹرویو
مارچ
صیہونیوں کی شکست کا ذمہ دار کون؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے 7 اکتوبر 2023 کے آپریشن
جنوری
بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زار
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
اکتوبر
کشمیریوں کو ماہ رمضان میں بھی سکون نصیب نہیں، بھارتی فوج نے تلاشی آپریشن شروع کردیا
?️ 20 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو ماہ رمضان میں
اپریل
گوگل نے اے آئی ویڈیوز ٹول تیار کرلیا
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آرٹیفیشل
جنوری
نوازشریف کی شخصیت کو نئی نسل کے ذہنوں میں سازش کے تحت منفی انداز میں پیش کیا گیا، عطا تارڑ
?️ 15 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
دسمبر
مسجد الحرام میں نابینا افراد کےلیے الیکٹرانک قرآن
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:نابینا اور بصارت سے محروم مسلمانوں کی مدد کے لیے مسجد
جنوری
جنگ بندی کی تجویز کے بارے میں لبنانی حکام کے شرایط
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین کے بیروت کے دورے اور جنگ
نومبر