?️
سچ خبریں:جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے صہیونی حکومت نے صور اور النبطیہ کے مختلف علاقوں پر ڈرون اور فضائی حملے کیے، جبکہ حداثا کے اطراف بھی دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی میں قابض فوج نے جنوبی لبنان کے شہر صور کے علاقے میں البیاضہ اور الناقورہ کے درمیان سڑک پر ایک موٹرسائیکل کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
المنار کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ آج علی الصبح قابض افواج نے حداثا قصبے کے اطراف ایک دھماکہ کیا۔
اسی طرح جنوبی لبنان کے قصبہ المنصوری کو بھی رات کے ابتدائی اوقات میں صہیونی حکومت کے فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی ذرائع ابلاغ نے مزید بتایا ہے کہ قابض فوج نے جنوبی لبنان کے شہر النبطیہ کے علاقے شوکین پر بھی ڈرون حملہ کیا۔


مشہور خبریں۔
برطانوی پولیس بھی مشہور امریکی جنسی مجرم کے معاملے پر کھل کر سامنے آئی
?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:بدنام زمان امریکی مجرم جنسی اور انسانی سمگلر جیفری ایپسٹین
فروری
2025 تبدیلی کا سال، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان مرکزی ستون قرار
?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں
دسمبر
امریکی فوجی جارحیت پر عراق کا ردعمل
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف کے خلاف امریکی فوجی جارحیت
فروری
موصل میں داعش کا اہم کمانڈر گرفتار
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے تکفیریوں کے خلاف ایک کامیاب
جون
امدادی سرگرمیوں کیلئے جانیوالا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید
?️ 15 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا جس کے
اگست
امریکہ کو مشروط گرین لائٹ
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ
نومبر
عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے فائیوجی کے لیے نیلامی نہیں ہوسکتی.پی ٹی اے
?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے
اپریل
ریاض نے بھی قدس میں صیہونی مخالف آپریشن کی مذمت کی
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض نے مقبوضہ فلسطین میں پیشرفت میں اضافے پر موقف
جنوری