?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کیلئے جاری اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے، حالیہ صورتحال میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی، جس قدر ممکن ہو سکا، گزشتہ تین ہفتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلئے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی تاکہ عوام عالمی سطح پر کشیدگی کے براہ راست اثرات سے محفوظ رہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، دفاتر و کام کی جگہوں پر ٹیلی کانفرینسنگ کو ترجیح دی جائے۔
شہابز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومتیں موٹرسائیکلوں اور رکشہ مالکان کو رجسٹریشن ان کے اپنے نام کرانے کیلئے تمام سہولیات فراہم کریں، اس اقدام سے ملک بھر کے موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو جائے گا اور ان کے مالکان کو مستقبل میں حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے ریلیف سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجی اڈوں میں جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر چوری، لاکھوں کا گولہ بارود غائب
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران-اسرائیل جنگ کے دوران کم از کم 20 افراد نے
جولائی
ٹرمپ کا آتے ہیں صیہونیوں کو تحفہ
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونیوں اور ان
جنوری
نیتن یاہو کا فوجی بجٹ میں بھاری اضافہ
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوجی
نومبر
عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحیٰ پرسنت ابراہیمی کی یاد میں ملک
جولائی
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ سے اسرائیل کے خلاف ایک نیا محاذ: صہیونی محقق
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے
اپریل
حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی اچھی نہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری
?️ 13 جولائی 2025گجرات (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور
جولائی
امریکہ کب تک یوکرین جنگ کو بڑھاتا رہے گا؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ نے روس کے خلاف جوابی حملے جاری رکھنے کے
اگست
اقوام متحدہ کا ایران اور امریکہ کے غیرمستقیم مذاکرات پر ردعمل
?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: اقوام متحدہ نے جمعہ کی شام عمان میں ایران
فروری