اسرائیل نے غزہ سے متعلق مشترکہ مرکز میں امریکیوں کی جاسوسی کی: گارڈین

غزہ

?️

اخبار کے مطابق، ‘سیول-ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC)’ کے اندر حالیہ ہفتوں میں معلومات کے غیر معمولی جمع ہونے نے واشنگٹن اور اسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ نامہ نگار ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اڈے کے کمانڈر جنرل پیٹرک فرینک نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو طلب کر کے واضح طور پر خبردار کیا کہ آڈیو ریکارڈنگ فوراً بند کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے اس مرکز میں حساس بات چیت کو کھلم کھلا اور خفیہ طور پر ریکارڈ کیا۔ دوسرے ممالک کے دورہ کرنے والے اہلکاروں اور عہدے داروں نے بھی اسرائیلی نگرانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کئی افراد کو حساس معلومات کو شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کیونکہ خدشہ ہے کہ اس عمارت میں انہیں جمع کر کے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ مرکز اکتوبر میں اس دعوے کے ساتھ قائم کیا گیا تھا کہ یہ جنگ بندی کی نگرانی، امدادی کارروائیوں کے ہم آہنگی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کے تحت غزہ کے مستقبل کی منصوبہ بندی میں حصہ لے گا۔ رپورٹ کے مطابق، اس مرکز میں تعینات امریکی اہلکاروں کا کام اس بڑے پیمانے پر امدادی سلسلے کو سپورٹ کرنا تھا جو جنگ بندی کا ایک اہم جز تھا، لیکن اسرائیل نے بار بار خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل کو محدود یا روک دیا ہے۔
جب یہ مرکز فعال ہوا تو امریکی اور اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے عملاً امدادی اشیاء کے داخلے کی نگرانی امریکی فوج کے حوالے کر دی ہے۔ تاہم، جنگ بندی کے دو ماہ بعد بھی واشنگٹن کا اثر و رسوخ محدود ہے۔ ایک امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب بھی غزہ کے ماحول پر کنٹرول رکھتا ہے اور حتمی طور پر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہاں کون سی اشیاء داخل ہو سکتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار نے مسلہ کشمیرپر پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا

?️ 6 اکتوبر 2022سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ اور وزیراعظم مودی کے

نماز پڑھنے پر ہندوستانی ٹیچر سے پوچھ تاچھ؛سوشل میڈیا صارفین کا احتجاج

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پہن کر کلاسوں میں شرکت کے

میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم، درجنوں بچوں کا قتل عام کردیا گیا

?️ 2 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کے جنگی جرائم کے بارے

غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ کا ذمہ دار کون ہے؟برطانوی وزیر اعظم کا دعویٰ

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

اسرائیلی باشندے بیرونی پاسپورٹ کے حصول کے لیے سرگرداں

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار گلوبس نے جمعہ کے روز شائع ہونے والی

چالو کرکٹ ایونٹ میں دو ٹیموں کے مزید تین کھلاڑی ہوئے کورونا کا شکار

?️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ  چالو کرکٹ

جارحین کے ساتھ انصار اللہ نے کی حجت تمام

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: کل رات انصار اللہ کے سیاسی دفتر نے ایک بیان

سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے