🗓️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ ، جنہوں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا ، نے تسلیم کیا کہ اسرائیل نازک مرحلے میں ہے اور اسے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ میئر بن شبات نے کہا کہ ایران کو روکنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،یہ ہدف ہمارے اسٹریٹجک اور سکیورٹی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
میئر بن شبات نے صہیونی حکومت کی نازک صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے اس حوالے سے کہاکہ اسرائیل کی حالت بری ہوچکی ہے اوراسے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جو چیلنج اچانک بہت منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔
صہیونی حکومت کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے حکومت میں اندرونی تقسیم کا انتباہ دیا اور اس مسئلے کے حل پر زور دیا،یادرہے کہ بن شبات نے یہ ریمارکس اپنے استعفے کی تقریب کے دوران دیے جب کہ صہیونی میڈیا نے اس سے قبل اپنے عہدے پر چار سال کے بعد استعفیٰ دینے کا ان کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ صہیونی سکیورٹی شخصیت گذشتہ چار سالوں میں تل ابیب کے عہدیداروں کے بہت سے فیصلوں اور اقدامات میں شامل رہی ہےاور اس کا نام اس وفد میں بھی دکھائی دیتا ہے جس نے مئی میں واشنگٹن کا دورہ کیا تھا تاکہ تل ابیب کی جانب سے بائیڈن انتظامیہ کی ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے میں واپسی کی مخالفت پر زور دیا جا سکے۔
یادرہے کہ میئر بن شبات کو متحدہ عرب امارات کے سمجھوتہ پروگرام کے صہیونی منصوبہ سازوں میں سے ایک کے طور پر سمجھا جاتا ہے جو ابوظہبی کے عہدیداروں سے رابطے میں رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان ‘ڈیل’ پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی کے قیام پر متفق
🗓️ 26 جون 2022 کراچی(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی
جون
مصر میں اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی پھانسی کا سلسلہ جاری، ہیومن رائٹس واچ نے شدید برہمی کا اظہار کردیا
🗓️ 21 جون 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصری حکومت کی جانب سے اخوان المسلمین کے ممتاز
جون
سیف القدس جنگ کی فتح میں شہید قاسم سلیمانی شریک تھے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سیف القدس کی جنگ میں فتح کی سالگرہ کے موقع پر
مئی
مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں
اگست
بن سلمان کے دور میں اسلامی اداروں کی پسماندگی
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کی ولی عہد بننے کے آغاز سے ہی
جنوری
پوٹن اور زیلنسکی کی ترکی میں ملاقات کا امکان
🗓️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: روسی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
لبنان کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ حملے جاری
🗓️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں موجود المیادین نیوز چینل کے رپورٹر نے
ستمبر
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی،9 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 23 اکتوبر 2021کوئٹہ( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
اکتوبر