🗓️
سچ خبریں:صہیونی اخبار نے قابض حکومت کے فوجیوں کے پاس بلٹ پروف جیکٹ اور دیگر ساز وسامان کی کمی کو اس حکومت کی فوج میں ایک نئے بحران سے تعبیر کیا ہے۔
صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی فوجی جو ان دنوں مغربی کنارے کے علاقے میں تعینات ہیں، کا کہنا ہے کہ انہیں کئی بار بلٹ پروف جیکٹ اور دیگر ساز و سامان کے بغیر کے میدان میں بھیجا جاتا ہے۔
المیادین چینل کی ویب سائٹ کے مطابق اس عبرانی اخبار نے لکھا ہے کہ اس خبر کی چھان بین کرنے اور اس کے بارے میں پوچھنے پر معلوم ہوا کہ نہ صرف مغربی کنارے میں بلکہ اور اسرائیلی فوج کی کئی یونٹوں میں بلٹ پروف جیکٹوں کی کمی ہے۔
اس صہیونی اخبار کے ذرائع کے مطابق طے پایا تھا کہ بعض فوجی بریگیڈز، جیسے چھاتہ بردار اور بکتر بند گاڑیوں کے ڈرائیور، فوجیوں کو اپنے ذاتی فوجی سازوسامان بلٹ پروف جیکٹیں فراہم کریں گے۔
اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ کے آخر میں مزید کہا کہ ہمارے پاس ایسی معلومات موجود ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ جنگ کے دوران دشمن کی لائنوں کو عبور کرنے والی دوسری فوجی بٹالینز میں بھی فوجی ساز و سامان کی شدید کمی ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی میڈیا نے پہلے بھی بتایا تھا کہ اس سال کے آغاز سے 60 فیصد فوج اور اس کی تمام بٹالین، ڈویژن اور ٹینک مغربی کنارے میں تعینات ہیں لیکن اس کے باوجود وہ صیہونی حکام فوجیوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور ان کے دو بچوں کی عدالت میں حاضر ہونے کا حکم
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:نیویارک کے اٹارنی جنرل نے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ اور
فروری
ہمارے پاس دشمن پر مزید حملوں کا منصوبہ ہے: یمن
🗓️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی انقلاب کے رہنما عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ
مارچ
امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
جولائی
مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
مارچ
حکومتی اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھر عمران خان کو یقین دہانی کرائی
🗓️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے
نومبر
کیا عراق سے امریکیوں کے بوریا بستر سمیٹنے کا وقت آگیا ہے؟عراقی وزیراعظم کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا
فروری
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیلئے کوئی ایمنسٹی اسکیم زیرِ غور نہیں، ایف بی آر
🗓️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
اکتوبر
فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا ۴ سیکنڈ کا سین شوٹ کرنے میں ۸ ماہ لگے
🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں کیا آپ جانتے ہیں کہ ہالی وڈ کی ایکشن سے
فروری