?️
سچ خبریں:اردن میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہڑتال سے شروع ہو کر سڑکوں پر احتجاج تک پھیلنے والے فسادات اب نئے سیاسی مسائل کے ساتھ سکیورٹی چیلنج بن گئے ہیں۔
اردن میں ایندھن کی قیمتوں کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں سے شروع ہونے والے احتجاج نے اب سڑکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس ملک کے حکمران سیاسی نظام کے لیے ایک سیکورٹی رسک اور سیاسی چیلنج بن گیا ہے۔
سائبر اسپیس پر پابندیوں اور سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود رات میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ہر روز نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،الاردن اخبار کی نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردنی حکام کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف احتجاج 5 دسمبر کو اس ملک کے دارالحکومت عمان سے 217 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر معان سے ہوا جو آہستہ آہستہ دوسرے شہروں میں پھیل گیا۔
اس سلسلہ میں عربی21 نیوز سائٹ نے لکھا ہے کہ اردن میں ٹرانسپورٹ اور شپنگ سیکٹر کی طرف سے کی جانے والی ہڑتالوں اور مظاہروں کی رفتار بڑھ رہی ہے، یہاں تک کہ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے نرخوں میں اضافہ کرکے ہڑتال ختم کرنے اور عوامی بجٹ میں اس شعبے کو مالی مدد فراہم کرنے کی کوششوں کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
گزشتہ ہفتے، میڈیا نے بتایا نقل و حمل کے شعبے میں شدید ہڑتالوں کے علاوہ، کچھ تجارتی علاقے اور دکانیں بھی بند ہیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بھی بند کیں، اردنی حکام نے ڈیزل اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ٹرانسپورٹیشن اور شپنگ سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان قرار دیا ہے جبکہ عوام اسے غریبوں کی جیبیں خالی کرنے کا طریقہ کہہ رہی ہے،عمون اخبار نے اس صورتحال کو اردن میں 2018 کے مظاہروں جیسا قرار دیا، جسے ایک بار پھر دہرایا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
دہشت گرد ملک بھر میں اپنا اثر ورسوخ بڑھا رہے ہیں، رپورٹ
?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں
نومبر
استقامتی محاذ کو مضبوط کرنے میں ایران، شام اور حزب اللہ کا اہم کردار ہے:حماس
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اپنی تقریر
اپریل
امریکی ہتھیار غزہ میں کہاں کہاں استعمال ہوتے ہیں؟امریکی میڈیا کا اعتراف
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی چینل نے غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیلی
جون
یوم اربعین پر سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے آٹھ نکات
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: رائے الیوم الیکٹرانک اخبار کے ایڈیٹر عبدالباری عطوان کے
ستمبر
اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جولائی
برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 3 مئی 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف
مئی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان
?️ 11 فروری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے
فروری
صیہونی حکومت کے جرائم صرف استقامت کی توسیع کا سبب
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن خالد
مارچ